میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
حیدرآباد، 81 غیرقانونی ہاؤسنگ اسکیم میں انہدامی کارروائی کا فیصلہ

حیدرآباد، 81 غیرقانونی ہاؤسنگ اسکیم میں انہدامی کارروائی کا فیصلہ

ویب ڈیسک
جمعرات, ۲۱ مارچ ۲۰۲۴

شیئر کریں

(رپورٹ :شاہنواز خاصخیلی) حیدرآباد میں 81 غیرقانونی ہاؤسنگ اسکیموں کا انکشاف، ڈپٹی کمشنر اور ڈائریکٹر جنرل ادارہ ترقیات نے ڈنڈہ اٹھا لیا، ڈپٹی کمشنر آفیس میں اجلاس، ڈائریکٹر جنرل زاھد شر نے ویجلنس ٹیم تشکیل دے دی، شیراز کاکا انچارج مقرر، غیرقانونی ہاؤسنگ اسکیموں کی تعمیرات مہندم کرنے اور آفس سیل کرنے کا فیصلہ، قانون نافذ کرنے والے اداروں سے بھی مدد لی جائی گی، تفصیلات کے مطابق حیدرآباد میں 81 غیرقانونی ہاؤانف اسکیموں کا انکشاف ہوا ہے، ڈپٹی کمشنر حیدرآباد طارق قریشی کی زیر صدارت ڈپٹی کمشنر آفیس میں اجلاس ہوا جس میں ڈائریکٹر جنرل ادارہ ترقیات زاہد شر سمیت مختلف شعباجات کے افسران نے شرکت کی، اجلاس میں 81 غیرقانونی ہاؤسنگ اسکیموں کی نشاندہی کی گئی، اجلاس میں غیرقانونی ہاؤسنگ اسکیموں کے خلاف کارروائی کیلئے حکمت عملی تربیت دیتے ہوئے قانون نافذ کرنے والے اداروں سے مدد لینے سمیت غیرقانونی ہاؤسنگ اسکیموں کی تعمیرات مہندم کرنے اور آفیسیں سیل کرنے کا فیصلہ کیا گیا، ادارہ ترقیات کے ڈائریکٹر جنرل زاھد نے غیرقانونی ہاؤسنگ اسکیموں کے خلاف کارروائی کیلئے ڈپٹی ڈائریکٹر ماسٹر پلان شیراز کاکا کی سربراہی میں ویجلنس ٹیم کے تشکیل دے دی ہے، ذرائع کے مطابق آنے والے ہفتے سے غیرقانونی ہاؤسنگ اسکیموں کے خلاف کریک ڈاؤن کا آغاز کیا جائے گا ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں