میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
شہدا کے خلاف ایک سیاسی جماعت کی مہم ملک دشمنی ہے، خواجہ آصف

شہدا کے خلاف ایک سیاسی جماعت کی مہم ملک دشمنی ہے، خواجہ آصف

ویب ڈیسک
پیر, ۱۸ مارچ ۲۰۲۴

شیئر کریں

وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کا عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف)کو خط لکھنا ملک دشمنی کے مترادف ہے ۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوںنے کہاکہ میں میر علی میں دہشت گرد واقعہ کی مذمت کرتا ہوں، دہشت گردی کے خلاف جنگ لڑنے کے لیے اتحاد ضروری ہے ۔انہوں نے کہا کہ گزشتہ روز لیفٹیننٹ کرنل، کیپٹن اور ہمارے جوان شہید ہوئے ، دہشت گردی کے خلاف قربانی دینے والے ہمارے محسن ہیں۔خواجہ آصف نے کہا کہ شہدا کے خلاف ایک سیاسی جماعت نے سوشل میڈیا پرمہم چلائی، ان کی شہادتوں کا مذاق اڑایا، وطن کے ساتھ اس سے بڑی ملک دشمنی ہو ہی نہیں ہوسکتی ہے ۔انہوںنے کہاکہ آج اگر ملک قائم ہے تو ان شہدا کی قربانیوں کی وجہ سے ہے ۔خواجہ آصف نے بتایا کہ افغان حکومت کے سامنے دہشت گردی کا مسئلہ اٹھایا ہے ۔وفاقی وزیر نے کہا کہ الیکشن میں اختلافات پر شہدا کو شامل کرنا انتہائی گھٹیا عمل ہے ، یہ سیاسی جماعت اپنی شناخت کھوچکی، آج یہ بے نام پارٹی ہے ، ناجانے کون اس پارٹی کو چلا رہا ہے ،کون ملک سے باہر بیٹھ کر گالیاں دے رہا ہے ۔تحریک انصاف پر تنقید کے نشتر برساتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ ملک کی خیر مانگنے کے بجائے یہ اسے بد دعائیں دیتے ہیں، آئی ایم ایف کو خط لکھنا ملک دشمنی کے مترادف ہے ، ان کا اقتدار اپنے کرتوتوں کی وجہ سے گیا ہے ، ان کی اپنی صفوں میں پھوٹ ہے ، انہیں اپنے لیڈر کا ہی نہیں پتہ ہے ۔انہوں نے دعویٰ کیا کہ معیشت کو ترقی کی راہ پر گامزن کریں گے ، رمضان کو لوگوں نے کمائی کا مہینہ بنالیا ہے ، دنیا بھر میں اشیا خورد ونوش سستی اور ہمارے یہاں مہنگی ہوجاتی ہیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں