میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
اعلیٰ ثانوی بورڈ، شعبہ امتحانات بد نظمی کا شکار، ہزاروں امیدواروں فیل

اعلیٰ ثانوی بورڈ، شعبہ امتحانات بد نظمی کا شکار، ہزاروں امیدواروں فیل

ویب ڈیسک
جمعه, ۱۵ مارچ ۲۰۲۴

شیئر کریں

اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی میں شعبہ امتحانات شدید بد نظمی کا شکار ہزاروں امیدواروں کو فیل کردیا ، 23 ہزار سے زائد امیدواروں نے حاصل کردہ نمبروں کو غلط قرار دیتے ہوئے اپنے مضامین کی ری چیکنگ کیلئے اسکروٹی فارم جمع کروادیئے ۔تفصیلات کے مطابق انٹر بورڈ کراچی کو سابقہ نگراں حکومت نے ناکارہ بنادیا تھا ، ناظم امتحانات سمیت چیئرمین اور سیکریٹری بھی مستقل تعینات نہیں کیے جاسکے تاہم نسیم میمن نے عدالت کے ذریعے خود کو بحال کرواکر چیئرمین کا چارج حاصل کرلیا ہے لیکن تاحال ناظم امتحانات اور سیکریٹری بورڈ مستقل مقرر نہیں کیے جاسکے ہیں بورڈ انتظامیہ کی غفلت اور لا پرواہی کا سبب یہ ہے کہ صوبائی حکومت کی تحقیقاتی کمیٹی نے کئی افسران کو ذمہ دار قرار دیتے ہوئے متاثرہ امیدواروں کو 15 فیصد تک اضافی مارکس دینے کی ہدایت کی ہے ، اطلاعات کے مطابق اب تک طلبہ و طالبات اسکروٹنی فارم جمع کروارہے ہیں ، اب تک 23 ہزار سے زائد امیدواروں نے اوسط تین سے چار مضامین میں خود کو متاثرہ قرار دیا ہے اس طرح 80 ہزار کے لگ بھگ مضامین کی اسکروٹنی کا عمل جاری ہے ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں