میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
ایک ارب کا فراڈ، حیسکو اور حبیب بینک کے مطلوب ملازمین روپوش

ایک ارب کا فراڈ، حیسکو اور حبیب بینک کے مطلوب ملازمین روپوش

ویب ڈیسک
جمعه, ۱۵ مارچ ۲۰۲۴

شیئر کریں

ایف آئی اے کی جانب سے دائر کرپشن کیس، حیسکو افسران روپوش، ایف آئی اے کے گھروں سمیت دیگر مقامات پر چھاپے،ایف آئی اے نے ضمانت سے قبل ملزمان کی گرفتاری کیلئے حکمت عملی، عدالت کے باہر ایف آئی اے اہلکاروں کو تعینات کیا جائے گا، تنخواہوں میں خرد برد پر ایف آئی اے نے تین کیس داخل کئے گئے ہیں، تفصیلات کے مطابق حیسکو حیدرآباد ریجن کے تین ڈویژن عمرکوٹ ، سانگھڑ اور قاسم آباد میں تنخواہوں کی مد میں ایک ارب کی کرپشن کیس میں داخل تین ایف آئی آر جن میں حیسکو کے سابق و موجودہ اعلیٰ افسران، ایگزیکٹو انجینئر، ڈویژنل اکاؤنٹ افسران سمیت 124 افراد نامزدہیں، ایف آئی اے کی ٹیموں نے گرفتاری کیلئے رات گئے نامزد ملزمان کے گھروں سمیت دیگر مقامات پر چھاپے مارے، خبر فائل ہونے تک ایف آئی اے نے کسی گرفتاری کی تصدیق نہیں کی، گرفتاریوں کے خوف سے افسران روپوش ہوگئے ہیں جبکہ معتدد ضمانت قبل از گرفتاری حاصل کرنے کیلئے کوششیں کر رہے ہیں، ایف آئی اے ٹیم نے ملزمان کو ضمانت سے قبل گرفتار کرنے کیلئے عدالتوں کے باہر سادہ لباس اہلکار تعینات کردیئے ہیں، حیسکو میں ایک ارب کا میگا اسکینڈل سامنے آنے کے باوجود وفاقی حکومت نے ابھی تک کوئی کارروائی نہیں کی نہ ہی کسی افسر کو معطل کیا ہے ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں