میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
کراچی میں رمضان کی پہلی سحری پر گیس غائب، شہری پریشان

کراچی میں رمضان کی پہلی سحری پر گیس غائب، شہری پریشان

ویب ڈیسک
بدھ, ۱۳ مارچ ۲۰۲۴

شیئر کریں

سوئی سدرن گیس کمپنی کے دعوئوں کے برعکس شہر قائد میں رمضان کی پہلی سحری پر گیس غائب رہی، شہری پریشان کئی نے بغیر سحری روزہ رکھا۔سوئی سدرن گیس کمپنی (ایس ایس جی سی)نے ماہ رمضان سے قبل کراچی کے شہریوں کو خوشخبری سناتے ہوئے رمضان المبارک میں سحر اور افطار کے اوقات میں گیس کی فراہمی بحال رکھنے کا اعلان اور شیڈول جاری کیا تھا لیکن پہلے روزے کی سحری کے موقع پر ہی اس پر عمل نہ ہوسکا۔کراچی کے کئی مضافاتی علاقوں نیو کراچی، سرجانی ٹائون، اللہ والی، سیکٹر فائیو اے، بی، سیکٹر سیون، نارتھ کراچی اور اورنگی کے کئی علاقوں میں شہری جب پہلی سحری کے لیے جاگے تو گیس حسب معمول غائب تھی۔جن شہریوں کے پاس سلنڈر کی سہولت تھی انہوں نے اس پر سحری تیار کی جب کہ اس سہولت سے محروم عوام کی بڑی اکثریت روٹیوں اور پراٹھوں کی خریداری کے لیے ہوٹلوں پر پہنچ گئی اور وہاں بھی طویل قطاریں لگ گئیں۔تاہم وقت کی قلت اور عوامی ہجوم کے باعث کئی شہری بروقت سحری کا انتظام کرنے میں ناکام رہے اور بغیر صرف پانی پی کر روزہ رکھنے پر مجبور ہوئے۔شہریوں نے مطالبہ کیا ہے کہ محکمہ سوئی گیس سحر اور افطار کے وقت گیس کی فراہمی کو یقینی بنائے تاکہ شہریوں سکون کے ساتھ سحری اور افطار کی تیاری کر سکیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں