سندھ بلڈنگ ، ناظم آبادکی کمزور عمارتوں پر بالائی منزلیں تعمیر
ویب ڈیسک
پیر, ۱۱ مارچ ۲۰۲۴
شیئر کریں
سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی ضلع وسطی نے ناظم آباد میں خطرناک عمارتوں کی تعمیر شروع کروارکھی ہے ، ذرائع کے مطابق کمزور عمارتوں پر بالائی منزلیں تعمیر کی جارہی ہیں ، پلاٹ نمبر 39/75E ، 13/215E، 1/185C اور32/83D پر خلاف ضابطہ تعمیرات شروع کردی گئی ہیں ، اس مقصد کے لیے ڈائریکٹر عامر کمال جعفری ، ڈپٹی منظور چانڈیو ، بلڈنگ انسپکٹر جاوید قدیر نے خطیر رشوت وصول کی ہے ، ذرائع کا کہنا ہے اس طرز پر تعمیر کی جانے والی عمارتیں کسی سنگین حادثے کا باعث بن سکتی ہیں ۔