5ہزار روپے 44 لاکھ خاندانوں کے اکاؤنٹس میں منتقل ہونگے، وزیراعلیٰ سندھ
شیئر کریں
وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے رمضان سے قبل نئے پیکیج کا اعلان کر دیا ہے جس میں ہر خاندان کو 5000 روپے دیے جائیں گے، وہ اجلاس سے خطاب کر رہے تھے۔پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما اور نومنتخب وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا سپریم کورٹ کے ذوالفقار علی بھٹو سے متعلق فیصلے پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہنا تھا کہ اعلیٰ عدلیہ کا فیصلہ جمہوریت پسندوں کی کامیابی ہے۔ہم نے قرارداد میں کہا ذوالفقار علی بھٹو کو سیاسی شہید کا لقب دیا جائے، جو جمہوریت کے لیے قربانیاں دیتے ہیں ان کو سول ایوارڈ دیا جائے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ سپریم کورٹ نے کہہ دیا ہے ہم نے غلطی کی ہے۔مراد علی شاہ نے صوبے کی صورت حال کے حوالے سے کہا کہ میں کارکردگی سے مطمئن نہیں ہوں، کچھ تبدیلیاں ایڈمنسٹریشن میں ضرور لائی جائیں گی، کچھ دنوں میں کابینہ بھی تشکیل ہو جائے گی۔تنقید کو ویلکم کرتا ہوں، اکثر نان ایشو کو کبھی کبھی آگے لے آتے ہیں، جو ایشوز ہیں ان کو آگے لیکر آئیں، آصف علی زرداری صدر پاکستان ہوں گے، اتوار کو حلف اٹھا لیں گے، سندھ اور بلوچستان کابینہ بھی بن جائے گی، جن لوگوں نے ہمیں مینڈیٹ دیا ہے ان کو جواب دینے کا پابند ہو۔