پورٹ قاسم اتھارٹی، نجی و سرکاری اداروں سے اربوں کی وصولی کرنے میں ناکام
شیئر کریں
پورٹ قاسم اتھارٹی مختلف نجی اور سرکاری اداروں سے 20ارب روپے وصول کرنے میں ناکام ہو گی۔ انتظامیہ کا رقم وصول کرنے کا دعوی لیکن وصولی کا رکارڈ پیش نہیں کر سکی۔ جرات کی رپورٹ کے مطابق مالی سال 21۔ 2020کے دوران پورٹ قاسم اتھارٹی کے مختلف سرکاری اور نجی اداروں کے ہاں اربوں روپے بقایا ہو گے۔ پی جی پی سی ایل 76کروڑ۔ پی بی امبر 8کروڑ۔ سرکاری اور نیم سرکاری اداروں کے ہاں 93کروڑ۔ ہیننگ فیون پورٹ اینڈ شپنگ 4 کروڑ۔ پاکستان اسٹیٹ آئل 10لاکھ روپے۔ جے ایس پیٹرولیم ایک کروڑ 50لاکھ سمیت دیگر ادارے نادہندہ ہیں۔ اعلی حکام نے پورٹ قاسم اتھارٹی کی انتظامیہ کو آگاہی دی جس پر پورٹ انتظامیہ نے مختلف اوقات میں دعوی کیا کہ اربوں روپے وصول کے گے ہیں جس پر پورٹ انتظامیہ کو بھاری رقوم کی وصولی کا رکارڈ فراہم کرنے کی ہدایت کی گی تاکہ وصول ہونے والی رقم اور وصول کی گی رقم کے اعداد و شمار ہم آہنگ کے جائیں لیکن رکارڈ فراہم نہ ہونے سے وصولی کے تصدیق نہیں ہو سکی۔