(میٹرک بورڈ) حبیب اللہ سہاگ کو 10عہدے تقویض
شیئر کریں
میٹرک بورڈ کراچی میں میں چیئرمین کی من پسند افسر پر نوازشات کی بھرمار تمام سابقہ ریکارڈ توڑ دیئے گئے ایک ہی افسر کو دس عہدوں سے نواز دیا گیا افسر سیاہ سفید کا مالک بن بیٹھا تفصیلات کے مطابق میٹرک بورڈ کراچی جو کے پہلے ہی نتائج کے حوالے سے بد انتظامیوں لاپرواہیوں کا مرکز بنا ہوا ھے جس میں ہزاروں طالب علموں کا مستقبل داو پر لگادیا ھے 13ہزار سے زائد طالب علموں کی مختلف مضامین میں اسکروٹنی کا مرحلہ درپیش ہے وہیں چیئرمین سید شرف علی شاہ نے اپنے لاڈلے افسر حبیب اللہ سہاگ پر نوازشات کی برسات کردی ہیں ایسا لگتا ھے پورے بورڈ میں کوئی اہل افسر موجود ہی نہیں ہے حبیب اللہ سہاگ جس کو پہلے ڈپٹی کنٹرولر تعینات کرنے کیلئے خلاف ضابطہ گریڈ 18میں ترقی دی گی پھر ایک ہی وقت میں نو عہدے مزید دے دیئے گئے باقاعدہ ایک نوٹیفیکیشن نمبرBSE/ADMN-3/2/2258/2024 میں حبیب اللہ سہاگ کومزید کونفیڈینشل سیکشن، کمپیوٹر سیل، ڈیٹا کنٹرول سیل ٹیچررجسٹریشن سیکشن, مارکس شیٹس سیکشن, بلنگ اینڈ ڈسپیچ سیکشن, ان فیئرمینز کیسز اور ایگزامینیشن اسٹورز کے چارج بھی دے دیے گئے ہیں جس سے بورڈ کے دیگر سینیئر اہل افسران و ملازمین میں شدید بے چینی و اضطراب پایا جاتا ہے واضع رہے کہ حبیب اللہ سہاگ پر چیئرمین کی شفقت کا اندازہ اس بات سے بھی لگایا جاسکتا ہے کہ بورڈ کی جانب سے کار کے اہل چیئرمین سیکریٹری اور کنٹرولر ہیں اس کے باوجود حبیب اللہ سہاگ کو گاڑی کی سہولت بھی حاصل ہے ۔