میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
کراچی والے ہوجائیں تیار، شہر میں آج موسلادھار بارش کی پیش گوئی

کراچی والے ہوجائیں تیار، شہر میں آج موسلادھار بارش کی پیش گوئی

ویب ڈیسک
جمعه, ۱ مارچ ۲۰۲۴

شیئر کریں

کراچی والے ہوجائیں تیار۔محکمہ موسمیات نے کل شہر میں موسلادھار بارش کی پیش گوئی کردی ۔ کراچی سمیت اندرون سندھ کے کئی شہروں میں تیز بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے ۔ وزیراعلی سندھ نے متوقع بارشوں کے پیش نظر صوبے بھر کے بلدیاتی اداروں۔ انتظامیہ اور اسپتالوں کو ہائی الرٹ کردیا ۔ماہی گیروں کوگہرے سمندر میں نہ جانیکی ہدایت کی گئی ہے ۔۔ آج سے چار مارچ تک مری ۔گلیات اور گردونواح میں بھی طوفانی بارشوں اور برفباری کاامکان ہے مغربی ہواں کا نیا طاقتور سسٹم آج ملک کے مغربی علاقوں میں داخل ہوگا۔۔ جس سے بلوچستان اورسندھ کے مختلف اضلاع میں تیزہواں کیساتھ موسلادھاربارشیں متوقع ہیں۔ محکمہ موسمیات نے بلوچستان اور سندھ کیماہی گیروں کوگہرے سمندر میں نہ جانیمشورہ دے دیا۔ سندھ میں جن شہروں میں گرج چم کے ساتھ تیز بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے ان میں کراچی، حیدرآباد، ٹھٹہ، بدین اور تھرپارکر شامل ہیں۔ جیکب آباد، لاڑکانہ،سکھر،گھوٹکی اور دیگر شہروں میں بھی آندھی اور بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔وزیراعلی سندھ نے عوام سے آج غیرضروری طور پر گھروں سے نہ نکلنے کی اپیل کی ہے۔ وزیراعلی سندھ کے مطابق آج دوپہر دو بجے شروع ہونے والی بارش کے تین سے چار اسپیل ہوسکتے ہیں۔ طوفانی بارشوں کے پیش نظر سندھ کے سرکاری اور نجی اداروں میں ہاف ڈے ڈیوٹی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں