میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
صائمہ اور عارف بلڈر کی 50 اسکیموں پر اینٹی کرپشن تحقیقات

صائمہ اور عارف بلڈر کی 50 اسکیموں پر اینٹی کرپشن تحقیقات

ویب ڈیسک
جمعرات, ۲۹ فروری ۲۰۲۴

شیئر کریں

(رپورٹ :شاہنواز خاصخیلی) اینٹی کرپشن سندھ میں سرگرم، بلڈرز کے خلاف بڑے پیمانے پر از سر تحقیقات کا فیصلہ، جمع درخواستوں پر نوٹس جاری کردیئے گئے، ایم نائن موٹروے پر صائمہ مڈ ٹاؤن سمیت 50 کے لگ بھگ اسکیموں کے خلاف درخواستیں کئی ماہ سے زیر التوا تھیں، عارف بلڈرز کے خلاف 30 سے زائد تحقیقات زیر التوا ،تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ کی جانب سے کرپٹ افسران کے خلاف کارروائی کے اعلان کے ساتھ ہی اینٹی کرپشن سرگرم ہوگئی ہے، ذرائع کے مطابق سندھ حکومت نے اینٹی کرپشن کو زیر التوا تمام مقدمات کو نمٹانے اور غیرقانونی کاموں میں ملوث افراد کے خلاف تحقیقات تیز کرنے کی ہدایات جاری کردی ہیں، ذرائع کے مطابق اینٹی کرپشن کئی ماہ سے داخل درخواستوں پر نوٹس جاری کردیئے ہیں، ذرائع کے مطابق ایم نائن موٹروے پر صائمہ بلڈرز اینڈ ڈیولپر کے مڈ ٹاؤن منصوبے سمیت 50 سے زائد غیرقانونی رہائشی منصوبے موجود ہیں ، جن کے خلاف سینکڑوں درخواستیں اینٹی کرپشن میں دائر ہیں، مذکورہ منصوبوں کی زمین جعلسازی کرکے حاصل کی گئی تاہم اینٹی کرپشن نے اب درخواستوں کی چھان بین شروع کردی ہے، دوسری جانب حیدرآباد میں رفاہی و سرکاری پلاٹس پر قبضوں ،غیرقانونی تعمیرات اور جعلی ہاؤسنگ اسکیموں میں ملوث بدنام زمانہ بلڈر عارف میمن کے خلاف 30 سے زائد تحقیقات زیر التوا ہیں، اینٹی کرپشن کے سینکڑوں لیٹرز کے باوجود سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی اور ادارہ ترقیات ریکارڈ جمع کروانے میں ناکام ہے ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں