میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
مینڈیٹ 100 فیصد جعلی ہے، ایم کیو ایم کا بھانڈا پھوٹ گیا

مینڈیٹ 100 فیصد جعلی ہے، ایم کیو ایم کا بھانڈا پھوٹ گیا

ویب ڈیسک
منگل, ۲۷ فروری ۲۰۲۴

شیئر کریں

ایم کیو ایم مینڈیٹ پر سوالات اٹھ گئے ، خود ایم کیوا یم کو اپنی اتحادی جماعتوں سے 100فیصد جعلی مینڈیٹ کا طعنہ سننا پڑا ، ایم کیوا یم کے جعلی مینڈیٹ سے متعلق سینئر ڈپٹی کنوینرمصطفی کمال نے رابطہ کمیٹی اجلاس میںتفصیلات بتائی ، جس کی ایک ویڈیوں سوشل میڈیا پر وائرل ہے ، ذرائع کے مطابق ن لیگی رہنما ایم کیو ایم کو یہ جتا چکے ہیں کہ ان کا مینڈیٹ جعلی ہے ، یہی نہیں بلکہ ایم کیو ایم کی کمیٹی ممبران کا ماننا ہے کہ جب ایم کیو ایم کا وفد مسلم لیگ رہنماوں سے ملاقات کے لیے گیا تو ایسا محسوس ہوا کہ کوئی ملاقات کیلئے تیار ہی نہیں ہے اور جیسے کسی کو ملاقات کے لیے بلایا ہی نہیں گیا ہو ، ن لیگی وفد کا ان سے ملاقات کرنے کا کوئی موڈ نہیں تھا لیکن صرف اس لیے ملاقات کی گئی کہ وہ پہلے سے ایم کیو ایم پاکستان سے بات چیت کررہے تھے ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ ن کے وفد نے 40 سے 45 منٹ ملاقات کی اور بتایا کہ ایم کیو ایم پاکستان کے وفد سے ملاقات کے بعد ان کی پیپلز پارٹی سے دوبارہ ملاقات ہونی ہے، اس پر ایم کیو ایم نے دریافت کیا کہ آپ کی پیپلز پارٹی سے کیا بات طے ہوئی تب مسلم لیگ ن کاکہنا تھا کہ تمام معاملات خفیہ ہیں ، لکھ کر بات ہورہی ہے ، اس لیے ظاہر نہیں کرسکے ، ذرائع کے مطابق مسلم لیگ ن کے وفد نے پی پی سے ہونے والی خفیہ بات چیت کے دو نکات ایم کیو ایم وفد کے سامنے ظاہر کیے ، مسلم لیگ ن کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی والے کہتے ہیں کہ ایم کیو ایم پاکستان کا مینڈیٹ جعلی ہے اور دوسری بات یہ کہ مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کو ملا کر حکومت بنانے کے لیے نمبر پورے ہو چکے ہیں ، لہذا اب ایم کیو ایم پاکستان کو اتحاد سے باہر نکالیں ، ان کی ضرورت نہیں ہے ، باوثوق ذرائع کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ ن کے رویے کا اتار چڑھاؤ اور رویے میں تبدیلی کی وجہ سے ایم کیوا یم وفد کو سبکی کا سامنا رہا ہے ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں