میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
پورٹ قاسم اتھارٹی، چینل ڈیولپمنٹ سیس وصولی میں ناکام، 2 ارب زائد کا نقصان

پورٹ قاسم اتھارٹی، چینل ڈیولپمنٹ سیس وصولی میں ناکام، 2 ارب زائد کا نقصان

ویب ڈیسک
پیر, ۲۶ فروری ۲۰۲۴

شیئر کریں

پورٹ قاسم اتھارٹی سینکڑوں ایل این جی کے سینکڑوں ٹینکرز سے چینل ڈیولپمنٹ سیس وصول کرنے میں ناکام ہو گئی۔ پورٹ کو 2 ارب روپے سے زائد کا نقصان۔ جرأت کو موصول دستاویز کے مطابق وزارت پورٹس اینڈ شپنگ کے 16؍مارچ 2017 کو جاری کیے گے نوٹیفکیشن کے تحت پورٹ قاسم اتھارٹی ایل این جی حاصل کرنے کے لیے داخل ہونے والے ٹینکرز سے چینل ڈیولپمنٹ سیس وصول کرے گی۔ چینل ڈیولپمنٹ سیس کی مد میں ہر ایک ٹینکر سے ایک لاکھ ڈالر وصول کیا جائے گا۔ تاکہ پورٹ قاسم برطانوی کمپنی کے تجویز کردہ نئے چینل کی تعمیر کے 45 ارب روپے کے اخراجات پورے کر سکے ۔ بعد میں اپریل 2021 میں میری ٹائم افیئرز کی وزارت نے نوٹیفکیشن جاری کر کے پورٹ قاسم اتھارٹی کو پابند کیا کہ سی ڈی سی کی مد میں رقم وصول کی جائے جس پر اتھارٹی نے ایل این جی شپس سے 66 کروڑ 60 لاکھ وصول کیے لیکن 126 شپس سے ڈیولپمنٹ سیس کی مد میں رقم وصول نہیں کی گئی جس کی وجہ سے اتھارٹی کو 2 ارب 14 کروڑ روپے کا نقصان ہوا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پورٹ قاسم اتھارٹی کی انتظامیہ نے وزارت پورٹس اینڈ شپنگ سے ڈیولپمنٹ سیس کی مد میں رقم کی وصولی کے لیے صحیح طریقے سے بات چیت نہیں کی جس کی وجہ سے اتھارٹی کو بھاری مالی نقصان ہوا۔ اتھارٹی کی ڈیپارٹمنٹل ایکشن کمیٹی کا اجلاس 31؍دسمبر 2022 کو منعقد ہوا جس میں انتظامیہ نے آگاہ کیا کہ متعلقہ حکام سے بات چیت کی گئی ہے لیکن ڈیولپمنٹ سیس کا معاملہ تاحال التواء کا شکار ہے جس پر ڈی اے سی نے بین الوزارتی سطح پر معاملہ اٹھانے کی ہدایت کی لیکن اتھارٹی کی انتظامیہ نے ڈی اے سی کی ہدایت پر عملدرآمد نہیں کیا جس کی وجہ سے پورٹ کو 2 ارب سے زائد کا نقصان ہوا ہے ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں