سندھ بلڈنگ، ضلع وسطی نارتھ ناظم آبادمیں خلاف ضابطہ تعمیرات
ویب ڈیسک
بدھ, ۲۱ فروری ۲۰۲۴
شیئر کریں
سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی میں رائج ریحان الائچی پٹہ سسٹم کے افسران ڈائریکٹر عامر کمال جعفری ، اسسٹنٹ ڈائریکٹر علی خان ، انسپکٹر حبیب الرحمن دھڑلے سے خلاف ضابطہ عمارتیں تعمیر کروارہے ہیں ، حقائق سے باخبر حکام نے پراسرار چشم پوشی اختیار کررکھی ہے ، ذرائع کے مطابق ضلع وسطی نارتھ ناظم آباد کے بلاک سی کے پلاٹ نمبرB119 ،A11، 5F7 اور بلاک D کے پلاٹ نمبرA381 پرناجائز تعمیر کروائی جارہی ہے ، جس کے عوض لاکھوں روپے رشوت وصول کیے جانے کا پتا لگا ہے۔