میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
ملیر میں گیس چور مافیا کو سوئی سدرن زونل انچارج کی سرپرستی حاصل

ملیر میں گیس چور مافیا کو سوئی سدرن زونل انچارج کی سرپرستی حاصل

ویب ڈیسک
بدھ, ۱۴ فروری ۲۰۲۴

شیئر کریں

محکمہ سوئی سدرن گیس کمپنی کے زونل انچارج علی نوز میمن نے ضلع ملیر کی گیس چور مافیا سے گٹھ جوڑ کرلیا،گڈاب ٹاون کی حدود پپری کے مقام پر مافیاز نے چار کلومیٹر تک روڈ اکھاڑ دیا تفصیلات کے مطابق ضلع ملیر میں سرکاری اراضی پر قبضوں میں محکمہ سوئی سدرن گیس کمپنی کے زونل انچارج علی نواز میمن بھی شامل ہوگئے ٹاون پلاننگ کے برخلاف اور سرکاری اراضی پر غیرقانونی رہائشی تعمیرات کو گیس فراہم کرنے کی مکمل ذمہ داری لے رکھی ہے، ذرائع کے مطابق گڈاب ٹاون کی حدود پپری کے مقام پر محکمہ سوئی سدرن گیس کمپنی کی لائن کو کلپ لگانے کے لیے گیس چور مافیا نے رات کی تاریکی میں چار کلومیٹر تک روڈ اکھاڑ دیا ہے اس حوالے سے ٹاون چیئرمین طارق عزیز بلوچ کا دعویٰ ہے کہ محکمہ سوئی سدرن گیس کی جانب سے کسی بھی علاقے کو گیس فراہم کرنے کے لیے کسی قسم کا اجازت نامہ حاصل نہیں کیا ہے اور نا ہی محکمہ سوئی سدرن گیس کی جانب سے روڈ کٹنگ کی صورت میں کوئی چالان جمع کروایا گیا ہے ، اس حوالے سے محکمہ سوئی سدرن گیس کے زونل انچارج علی نواز میمن سے بات کی گئی تو انکا کہنا تھا کہ سوئی سدرن گیس کمپنی کی جانب سے گیس کی قلت کے باعث نئے کنکشن فراہم کرنے پر پابندی عائد ہے ، باقی محکمہ سوئی سدرن گیس کی جانب سے کسی بھی علاقے کو نئے کنکشن جاری نہیں کیے گئے ، گیس چور مافیا میرا نام استعمال کرکے غیرقانونی طور پرروڈ کٹنگ کرکے اور محکمہ سوئی سدرن گیس کمپنی کی لائنوں کو کلپ لگا کر گیس چوری کرنے کی کوشش کر رہے ہیں ،گیس چور مافیا کے خلاف محکمہ سوئی سدرن گیس کمپنی کی جانب سے سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی واضح رہے کہ ضلع ملیر میں محکمہ سوئی سدرن گیس کمپنی کے کرپٹ وبددیانت عملے نے کروڑوں روپے روشوت وصولی کے بعد غیرقانونی طور پر گیس کے کنکشن فراہم کررکھے ہیں اور ماہانہ غیرقانونی طریقے سے فی گھر بغیر کسی میٹر کے دو ہزار روپے بل بھتہ وصول کیا جارہا ہے ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں