میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
الیکشن سے ایک روز پہلے نئے سال کا بجٹ شیڈول جاری

الیکشن سے ایک روز پہلے نئے سال کا بجٹ شیڈول جاری

ویب ڈیسک
بدھ, ۷ فروری ۲۰۲۴

شیئر کریں

پاکستان میں 8فروری کو ہونے والے عام انتخابات سے محض ایک روز قبل نگراں وزارت خزانہ نے نئے سال کا بجٹ شیڈول جاری کردیا۔تفصیلات کے مطابق آئندہ سال 25-2024 کاے وفاقی بجٹ کے حوالے سے نگراں وزارت خزانہ کی جانب سے بجٹ شیڈول جاری کیا گیا ہے۔ آئندہ سال کا وفاقی بجٹ جون کے پہلے ہفتے میں پیش کرنے کی تجویز تیار کی گئی ہے۔نگراں وزارت خزانہ نے تمام بجٹ دستاویزات کو مئی 2024 کے آخر تک حتمی شکل دینے کی تجویز دی ہے۔قومی اقتصادی کونسل کا اجلاس مئی کے دوسرے ہفتے میں منعقد کرنے کی تجویز پیش کی گئی ہے۔ سالانہ منصوبہ بندی رابطہ کمیٹی کا اجلاس مئی کے پہلے ہفتے میں کرنے کی تجویز ہے۔بجٹ اسٹریٹیجی پیپر22 اپریل تک وفاقی کابینہ سے منظور کرانے کی تجویز بھی شامل ہے۔ بجٹ جائزہ کمیٹی کے اجلاس 22 مارچ سے 5 اپریل کے دوران کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں