میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
ملک میں متعددبارآئین پامالی کا احتساب نہیں ہوا ،جسٹس اطہرمن اللہ

ملک میں متعددبارآئین پامالی کا احتساب نہیں ہوا ،جسٹس اطہرمن اللہ

ویب ڈیسک
پیر, ۵ فروری ۲۰۲۴

شیئر کریں

سپریم کورٹ کے جج جسٹس اطہر من اللہ نے کہا ہے کہ ملک میں متعدد بار آئین کو پامال کیا گیا مگر آئین کی پامالی پر کسی کا احتساب نہیں ہوا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے لندن میں فیوچر آف پاکستان کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ عدلیہ نے جو کیا وہ اس کا دفاع نہیں کریں گے لیکن امید ہے کہ نوجوان مثبت تبدیلی لائیں گے ۔جسٹس اطہر من اللہ نے کہا کہ عدالت کا امتحان ہے کہ عوام کا اعتماد بحال رہے ، فیصلوں پر عمل درآمد ہو۔ اظہارِ رائے کی آزادی کو دبانے کے سبب ہم نے نصف ملک گنوا دیا، ہمارے معاشرے میں اظہارِ رائے کا ہونا انتہائی ضروری ہے ۔عام انتخابات 2024 کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ الیکشن برائے الیکشن نہیں بلکہ الیکشن جینوئن الیکشن ہونے چاہئیں۔ 8 ؍فروی کے بعد ہی اس بارے میں کہا جا سکے گا کہ الیکشن کیسے ہوئے ۔سپریم کورٹ کے جج نے مزید کہا کہ ہمیں بطور قوم یہ سوچنا ہوگا کہ جب یہ مسئلہ بلوچستان یا کے پی میں ہو تو مسئلہ نہیں لیکن پنجاب میں ہو تو مسئلہ بن جاتا ہے ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں