میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
شرجیل میمن ناکام، ٹنڈو جام 15 سال میں مسائل کی آماجگاہ بن گیا

شرجیل میمن ناکام، ٹنڈو جام 15 سال میں مسائل کی آماجگاہ بن گیا

ویب ڈیسک
اتوار, ۴ فروری ۲۰۲۴

شیئر کریں

(رپورٹ :شاہنواز خاصخیلی) شرجیل میمن کا حلقہ انتخاب، پیپلزپارٹی کے 15 سال، زرعی سائنسی شہر ٹنڈو جام کی تقدیر تبدیل نہ ہو سکی، ہسپتالوں میں سہولیات کا فقدان، ٹراما سینٹر بحال نہ ہو سکا، شہر سمیت آسپاس کے راستے تباہ، تفصیلات کے مطابق شرجیل میمن کا حلقہ انتخاب ٹنڈوجام کی قسمت پیپلزپارٹی کی 15 سال دور حکومت میں بھی تبدیل نہ ہو سکی ہے، سندھ کے زرعی سائنسی شہر ٹنڈوجام جس میں صوبے کی واحد زرعی یونیورسٹی، زرعی ریسرچ سینٹر، سندھ نیو کلئیر انسٹیٹیوٹ آف ایگریکلچر، پاکستان ایگریکلچر ریسرچ کونسل، ایگریکلچر انجینئرنگ ورکشاپ، سینٹرل وٹرنری لیبارٹری، لوکل گورنمنٹ اکیڈمی سمیت مختلف زرعی تدریسی، تحقیقی اور موسمی پیشن گوئی کرنے والے ادارے موجود ہیں اور شہر کو میونسپل کارپوریشن کا درجہ ملنے کے باوجود شہر 15 سال سے نظر آنے والی ترقی سے محروم ہے، سندھ سمیت ملک میں اکثر یونیورسٹیاں صوبائی دارالحکومتوں، ڈویژن اور ضلع ہیڈکوارٹرز میں موجود ہیں لیکن ٹنڈوجام میں واحد زرعی یونیورسٹی سمیت دیگر ملکی و صوبائی ادارے کو ہونے کے باوجود ٹنڈوجام کو تحصیل کا درجہ نہ مل سکا ہے اور شہر حیدرآباد دیہی تحصیل کا حصہ ہے، حیرت انگیز طور پر تعلیم، صحت، زراعت، وٹرنری ،اسسٹنٹ کمشنر اور مختیارکار کی آفیسیں حیدرآباد شہر میں موجود اور ڈی ایس پی پولیس کی آفیس زرعی یونیورسٹی کے بنگلے میں قائم ہے، ضلع انتظامیہ کی جانب سے حیدرآباد نیو سٹی کے ساتھ جکھرا پھاٹک پر ریونیو سمیت ملحقہ آفیسوں کے انتظامی بلاک کے تعمیراتی کام شروع کروایا گیا لیکن وہ تاحال نامکمل ہے جس کے باعث ٹنڈوجام سمیت تحصیل حیدرآباد، میونسپل کارپوریشن ٹنڈوجام اور ہوسڑی ٹاؤن کمیٹی کے 4 لاکھ کے قریب آبادی مسائل کے حل کیلئے حیدرآباد میں واقع مختلف انتظامی بلاکس کے چکر کاٹنے پر مجبور ہے، ٹنڈوجام کو تحصیل کا درجہ نہ مل سکنے کے باعث ٹنڈوجام میں 60 سال سے قائم رورل ہیلتھ سینٹر کو تحصیل ہسپتال کا درجہ بھی نہ مل سکا ہے جس کے باعث سینٹر میں سہولیات کا فقدان ہے اور شعبے نہ ہونے کے باعث مریضوں کا حیدرآباد ریفر کیا جاتا ہے، 10 سال پہلے ٹنڈوجام کیلئے منظور کیا گیا ٹراما سینٹر عمارت مکمل ہونے کے باوجود فعال نہ ہو سکا ہے اور اس کی عمارت میں رورل ہیلتھ سینٹر کے کچھ شعباجات منتقل کئے گئے ہیں، ٹنڈوجام شہر کا ڈرینیج نظام بھی تباہی کا شکار ہے، ڈرینیج کیلئے مختص کی گئی زمین پر قبضے ہوگئے ہیں جبکہ ڈرینیج کی لائن آبادی کے حساب سے کم ہونے اور پرانا ہونے کے باعث شہر میں گندہ پانی روز کے بنیاد پر روڈز پر آنے کی شکایات عام ہیں اور خاص طور پر بارشوں میں سخی وہاب ٹاؤن کا ڈرینیج نظام الٹا چلنا شروع ہو جاتا ہے، 7 سال پہلے پینے کے صاف پانی کیلئے الٹرا فلٹریشن اسکیم کیلئے روڈ کھود کر پائپ بچھائے گئے لیکن ان پائپوں میں آج تک پانی نہ پہنچ سکا ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں