میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
سانحہ 30 ستمبر برداشت کیا ،اب نہیں چھوڑیں گے،ایم کیو ایم پاکستان

سانحہ 30 ستمبر برداشت کیا ،اب نہیں چھوڑیں گے،ایم کیو ایم پاکستان

ویب ڈیسک
هفته, ۳ فروری ۲۰۲۴

شیئر کریں

متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے کنوینر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی سے پندرہ سال کی لوٹ مار اور مظالم کا حساب لیں گے، 8 فروری کے بعد اسلا آباد پر قبضہ کرنے کیلئے حق پرستوں کا قافلہ نکلے گا۔ پاکستان بنانے والوں کی اولاد ہی اس ملک کو چلاسکتی ہیں۔اب کسی قسم کی سازش برداشت نہیں کی جائیگی ، کوئی دھمکی ، دھونس، دھاندلی کرنے والے کو نہیں چھوڑیں گے۔ وہ پکا قلعہ گراؤنڈ میں انتخابی جلسے سے خطاب کررہے تھے۔ اس موقع پر ڈپٹی کنوینر انیس قائم خانی، ایم کیوایم کے ضلعی آرگنائزر ظفرصدیقی این اے 220کے نامزد امیدوار وسیم حسین ، حلقہ این اے 219کے نامزد امیدوار عبدالعلیم خانزادہ، کامران قریشی، ناصر قریشی، راشد خان، صابر قائم خانی، سہیل مشہدی، ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کہاکہ 8 فروری کو حیدرآباد کے جیالے پیپلزپارٹی کے تیر کو دفن کردیں گے ، 75 سال کے بعد پاکستان بنانے والوں کی اولاد کا حق تسلیم کیا جارہا ہے ، پاکستان بنانے والے ہی اس ملک کو چلاسکتے ہیں، ہمارے بغیر یہ ملک نہیں چل سکتا ، مہاجروں نے اس مرتبہ نسخہ کیمیا بھی پیش کیا ہے ، 23 کروڑ عوام کی حکمرانی کی جو گارنٹی دے گا حیدرآبا دکے عوام اس کے ساتھ چلیں گے، انہوں نے کہاکہ 8 فروری کا سورج جب ڈوبے گا تو ظالموں کے ظلم کا سورج بھی ڈوب جائے گا ، انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ 8 فروری کو گھروں سے نکلیں اور پتنگ کے نشان پر مہر لگاکر ثابت کردیں کہ یہ شہر حق پرستوں کا شہر ہے اس شہر کے عوام نے بہت مظالم دیکھے ہیں ، قلعہ کی درودیوار گواہ ہے ہم پر 30 ستمبر کاسانحہ ہوا لیکن ہم نے وہ بھی برداشت کیا اور بینظیربھٹو کی حکومت بنوائی ، انہوں نے دو مرتبہ ہمارے خلاف آپریشن کیا ، ہم نے بار بار اپنے آپ کو ایک ہی سوراخ سے ڈسوایا۔انہوں نے کہاکہ میں نے چار سال پہلے ہی کہہ دیا تھا کہ 2023ء میں مہاجروں اور حق پرستوں کا شہر شروع ہونے والا ہے ، 8 فروری کو ہمارے دشمن اپنی موت خود مر جائیں گے، پندرہ سالوں میں 22 ہزار ارب روپے ہمارے ٹیکس کی کمائی سے کرپشن کی ، زمینیں بیچیں، زمینوں پر قبضے کیے، اس طرح 50 ہزار ارب روپے کمائے گئے، انہوں نے کہاکہ اب مصنوعی قیادت سامنے لائی جارہی ہے ، ڈپٹی کنوینر انیس قائم خانی نے کہاکہ اگر پیپلزپارٹی نے آر او اور پیسہ استعمال کیا تو پھر حیدرآباد کے عوام ان کو بہاکر لے جائیں گے، انہوں نے کہاکہ حیدرآباد میں تیر نہیں چلے گا بلکہ پتنگ چلے گی ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں