لینڈ مافیا کے سہولت کار سرکاری ملازم بے نقاب
شیئر کریں
( رپورٹ جوہر مجید شاہ) ادارہ ترقیات کراچی شاہ فیصل 2 نمبر ریتہ پلاٹ پر قائم40 سالہ پارک لینڈ گریبرز کے نشانے پر ہے ، چیئرمین شاہ فیصل ٹاؤن نے قبضہ مافیا کی دوڑیں لگوادیں ، ناجائز تعمیرات رکوا دیں ، ذرائع کے مطابق قبضہ مافیا کے سرغنہ رانا تسلیم راؤ حبیب و دیگر نے ادارے ترقیات کراچی کے راشی و کرپٹ ملازمین محمد فرید اور ریکارڈ کیپر محمد شاہد کے زریعے پارک ٹھکانے لگانے کا منصوبہ بنایا ہوا ہے ، لینڈ مافیا کے سہولت سرکاری ملازم بھائی ہیں ، اس گورکھ دھندے کے مرکزی و کلیدی کردار ہیں ، جنھوں نے جعلی و بوگس فائلیں بنوا کر ایک جانب محکمے و سندھ حکومت کوچونا لگاتے ہوئے ادارے کو بھاری ریونیو سے محروم کیا تو دوسری طرف اپنے فرائض و اختیارات کا سودا کرتے ہوئے اپنی جیب گرم کی ، گزشتہ روز پارک پر بزور اسلحہ غیرقانونی طور پر دیوار بنائی جارہی تھی ، جس کی اطلاع ٹاؤن چیرمین شاہ فیصل گوہر خٹک کو ملی ، جس پر انھوں نے فوری طور پر شاہ فیصل کے محکمہ انسداد تجاوزات و لینڈ کے زمہ داران کو کاروائی کیلئے روانہ کیا ، جس پر لینڈ گریبر مشتعل ہوگئے اور انھوں نے سرکاری ملازمین کو تشدد کا نشانہ بنایا جس پر قبضہ مافیا کے خلاف تھانہ شاہ فیصل میں ایف آئی آر کا اندراج کیا گیا ، لینڈ مافیا کے ایک کارندے کو پولیس نے اپنی تحویل میں لیا جبکہ باقی دیگر موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ، اس حوالے سے انتہائی باخبر و بااعتماد ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ مذکورہ پارک جو کہ عرصہ 40 سال سے بچوں کے کھیلوں کی سرگرمیوں کا باعث رہا ہے پہلے اس کی گرل منصوبہ بندی کے تحت نکالی گئیں اسکے بعد اسے ٹھکانے لگانے کیلے غیرقانونی طور پر باؤنڈری وال کی تعمیر شروع کی گئی جسے ٹاؤن میونسپل کارپوریشن کے چیرمین و عملے نے پولیس کی مدد سے ناکام بنا دیا جبکہ محکمہ انسداد تجاوزات کے عملے کو سنگین نتائج بھگتنے کی دھمکیاں بھی دی گئیں اس حوالے سے ادارہ ترقیات کراچی کے محکمہ جاتی ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ اس پارک پر قبضہ مافیا کی پشت پناہی ادارے کی کالی بھیڑیں کر رہی ہیں ، ادارہ ترقیات کراچی کے محکمہ لینڈ انفورسمنٹ کے سینئر ڈائریکٹر ارشد عباس و ڈپٹی ڈائریکٹر سے موقف لیا جس پر انھوں نے کہا کہ اس حوالے سے محکمہ جاتی کارروائی اور متعلقہ ایکسین سے مکمل رپورٹ طلب کر لی ہے ۔