ہماری حکومت ختم نہ کرتے توکوئی بے روز گار نہ ہوتا ، نوازشریف
شیئر کریں
پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد اور سابق وزیراعظم نوازشریف نے ملک کی موجودہ صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر ہماری حکومت ختم نہ کی جاتی تو آج کوئی بے روز گار نہ ہوتا ،اپنے ساتھ ظلم ہونے والے کو بر داشت کرجائونگا عوام کے ساتھ ہونے والے ظلم کو بر داشت نہیں کر سکتے ،حکومت میں آئے تو نوجوانوں کو پاؤں پر کھڑا کریں گے ، سیالکوٹ سے مجھے بہت پیار ہے ، موٹر وے ہم نے بنائی ،اس کے افتتاح کا موقع نہیں مل سکا، یہ اس معیار کی موٹر وے نہیں بنائی گئی جو میں چاہتا تھا ، دوبارہ بنائیں گے ،حکومت میں آئے تو لاہور سے سیالکوٹ ٹرین شروع کریں گے ۔ اتوار کو یہاں جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے مسلم لیگ (ن) کے قائد سابق وزیر اعظم نوازشریف نے کہاکہ سب کو دل کی گہرائیوں سے سلام پیش کرتا ہوں ، کیا محفل جمی ہوئی ہے ، سیالکوٹ باوفا لوگوں کا شہر ہے، یہاں لوگ کے بہادر ہیں ، سیالکوٹ کا نام پورے بر صغیر میں گونجتا ہے ، کیا پاکستان ، کیا ہندوستان ، سیالکوٹ ہر جگہ اپنی پہچان رکھتا ہے۔ انہوںنے کہاکہ سب سے بڑا با وفا میرے ساتھ کھڑا ہے جس کا نام خواجہ محمد آصف ہے ، یہ 34سال کا تعلق نہیں ہے یہ پچھلے 55 سال کا تعلق ہے ، یہ میرے ساتھ کالج میں تھے ، لاہور کے کالج میں میرے ساتھ چار سال پڑھے اور اکٹھے گریجویشن کیا ،انہوں نے کہا کہ اپنے ساتھ ظلم ہونے والے کو بر داشت کرجائونگا جو آپ کے ساتھ ظلم ہوا ہے اس کو ہم بر داشت نہیں کر سکتے ۔ انہوںنے کہاکہ سب کچھ پیچھے لے جانا پڑیگا، وہی حالات واپس لانے پڑیں گے اور ہمیں محنت کر نے کی ضرورت ہے ، ہم محنت کرینگے ، قوم بھی وعدہ کرے ، مجھے اپنی تکلیف کا کوئی دکھ نہیں ہے ، مجھے آپ کی سزا نہیںدیکھی جاسکتی ۔ قبل ازیں جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف نے کہا کہ 8 فروری کا سورج ہماری پارٹی کی فتح کا سورج ہوگا۔جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے مسلم لیگ (ن) کی سینئر نائب صدر مریم نواز نے کہا کہ سیالکوٹ والوں، ہم سب آپ سے پیار کرتیہیں، نوازشریف آج دوسری بار سیالکوٹ آئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ نوازشریف نے وعدہ کیا ہے تو نبھائیں گے ، 8 فروری کو آپ نے شیر کو ووٹ ڈالنا ہے ، آپ کا مقدر پیٹرول بم نہیں،آئی ٹی اسٹارٹ اپس ہیں، 8 فروری کو گھروں میں نہ بیٹھیں، سب کو لیکر ووٹ دینے نکلیں۔مریم نواز نے کہا کہ نواز شریف نے کہا موٹر وے کا معیار ٹھیک نہیں تھا، دوبارہ سے بناؤں گا، نوجوانوں سوچ کر ووٹ ڈالنا،کیونکہ تقدیر کا فیصلہ ہے ۔