(ن)لیگ کے اراکین میں اختلافات ختم کروانے والی کمیٹی کی سرگودھا آمد
شیئر کریں
مسلم لیگ (ن) کے اراکین میں اختلافات ختم کروانے والی کمیٹی نے سرگودھا آمد پر پارٹی کے سابق وفاقی پارلیمانی سیکریٹری چوہدری حامد حمید سے ملاقات میں کہاہے کہ پارٹی میں آپ کا خاص مقام ہے،اس لئے زیادتی کا ازالہ کیا جائے گا ،آپ پارٹی کا اثاثہ ہیں مپارٹی کو آپ کی اس وقت بھی ضرورت ہے جس پر انہوں نے یکجا ہو کر پارٹی کے ساتھ چلنے کا عزم کیا۔تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ (ن)پاکستان کے صدر میاں شہباز شریف کی تنازعات حل کمیٹی کے سرگودھا آمد پر سابق ایم اے اے چوہدری حامد حمید سے ان کی رہائشگاہ الجنت ہائوس میں ملاقات کی جس میں کمیٹی اراکین ناصر محمود بٹ،مشتاق مہناس،ڈویژن صدر گوجرانوالہ چویدری عابد رضا اور ڈویژنل صدر مسلم لیگ ن چوہدری شاہنواز رانجھا نے کہا کہ مسلم لیگ ن اپنے ساتھیوں کو ساتھ لیکر چلے گئی،اس پارٹی میں آپ کا خاص مقام ہے جس میں زیادتی کا ازالہ کیا جائے۔انہوںنے کہاکہ آپ پہلے بھی پارٹی کا اثاثہ تھے اور اب بھی ہیں اور پارٹی کو اس وقت بھی آپکی ضرورت ہیں کیونک پارٹی قائدین میاں نواز شریف،میاں شہبازشریف ، سینئر نائب صدر مریم نواز شریف کے دلوں میں آپکا نمایاں مقام ہے،انشااللہ عام انتخابات میں کامیاب ہو کر پارٹی آپ کے ساتھ وفا نبھائی گی،اس لئے ہمیں امید ہے آپ ہمارے ساتھ ملکر انتخابی مہم میں ن لیگ کے امیدواروں کو کامیاب کروانے میں اپنا بھرپور کردار ادا کریں گے۔اس ملاقات میں سابق ایم این اے چوہدری حامد حمید نے کہا کہ میں اپنی قیادت کے فاصلوں کے ساتھ کھڑا ہوں ہم سب یکجا ہو کر پارٹی کی خدمت کے لئے پر عزم ہیں اور پر عزم رہیں گے۔انہوں نے کمیٹی اراکین سے سابق یو سی چیئرمینوں، وائس چیئرمینوں، ضلعی عہدیرادوں کی بھی ملاقات کروائی اور انہیں علاقائی سیاسی صورتحال سے تفصیلی آگاہ کیا۔