ہوشیار باش ،تانیہ ، نادیہ کے ڈبل رانی گروپ کی شہریوں سے نوسربازی
شیئر کریں
آمدنی کو دگنا کرنے کا جھانسہ دینے اور شادیاں رچا کر مختلف شہریوں کو لوٹنے والے ڈبل رانی گروپ کا انکشاف ہوا ہے ، تانیہ ، نادیہ نامی خواتین کے گروپ میں پولیس افسران اور نام نہاد وکلاء کے ملوث ہونے کی اطلاعات ہیں ، جنہیں واردات کے بعد متاثرین کو ڈرانے دھمکانے کی خاطر استعمال کیا جاتا ہے ۔ متاثرین کے مطابق ڈبل رانی گروپ 2 بہنوں کی سرپرستی میں وارداتیں کرتا ہے ، تانیہ اور نادیہ نامی خواتین پر مختلف مقدمات درج ہیں ، ان پر الزام ہے کہ انہوں نے منافع کا لالچ دے کر کروڑوں روپے اینٹھ رکھے ہیں ، پھولوں ، کپڑوں ودیگر اشیاء کی تقریبات منعقد کرکے کاروباری حلقے میں شکار تلاش کیا جاتا ہے ، رقم کی واپسی کا تقاضہ کرنے پر پولیس افسران اور وکیلوں کے ذریعے ڈرانہ دھمکانامعمول ہے ، اس گروپ کے مختلف کارندے سرمایہ کاری کے نام پر سادہ لوح افراد کو گھیرنے پر مامور ہیں ، متاثرین کے مطابق ڈبل رانی گروپ میں محمد فاروق نامی شخص بھی شامل ہے جبکہ دونوں خواتین پر یہ بھی الزام ہے کہ انہوں نے ایک سے زائد شادی کرکے اثاثے بنائے ہیں ۔