میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
بلدیہ عظمیٰ، سٹی وارڈن سیاسی شخصیات کی ملازمت پر مامور

بلدیہ عظمیٰ، سٹی وارڈن سیاسی شخصیات کی ملازمت پر مامور

ویب ڈیسک
جمعرات, ۲۵ جنوری ۲۰۲۴

شیئر کریں

بلدیہ عظمی کراچی کے محکمہ سٹی وارڈن میں ملازمین سے پیسے لیکر ڈیوٹی سے آزادی دینا معمول بن گیا ہے ، ذرائع کے مطابق سٹی وارڈن ملازمین کی بہتات ہونے کے باوجود کے ایم سی کی املاک جن میں پارک اور مشین پول ڈپارٹمنٹ قابل ذکر ہیں ، قیمتی اشیاء اور گاڑیوں کے قیمتی پرزہ جات کی چوری معمول بن گئی ہے ، مذکورہ محکموں میں سٹی وارڈن کی تعیناتی نا ہونا حیران کن ہے ، ذرائع کے مطابق بڑی تعداد میں سٹی واڈنز موجود ہیں مگر کئی سٹی وارڈن سیاسی جماعتوں کی اعلی شخصیات کیساتھ فرائض انجام دے رہیں ہیں جو کہ غیرقانونی ہے ، ذرائع نے دعوی کیا ہے کہ متعدد وارڈن کو بھاری بھتے کے عوض ڈیوٹی سے ریلیف دینے کی مصدقہ خبریں ہیں جن کی سربراہی خود محکمہ سٹی وارڈن کے ڈائریکٹر کرتے ہیں ، کہا جارہا ہے کہ زون میں موجود وارڈن انچارج بھاری وصولیوں کے عوض سٹی وارڈن کو چھٹی دے دیتے ہیں ، سینئر ڈائریکٹر سٹی واڈن کو ان معاملات سے لاعلم رکھا جاتا ہے ، محکمہ سٹی وارڈن میں موجود متعدد موبائلوں کے ڈیزل اورمرمتی امور میں بھی خررد برد کی اطلاعات ہیں ، دوسری جانب یہ بھی اطلاعات ہیں کہ محکمہ سٹی وارڈن کے ڈائریکٹر کے مئیر کراچی سے قریبی تعلقات ہونے کی وجہ سے ادارے میں جنگل کا قانون نافذ ہے ، ادارے کے ملازمین کے قانونی حقوق کو بالائے طاق رکھتے ہوئے یومیہ تنخواہوں کی کٹوتی کے عوض بھاری رقوم کی وصولی کی شکایات بھی زبان زدے عام ہیں ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں