محکمہ آبپاشی ،اربوں روپے خُرد برد کے ذمہ دار سیڈا حکام آزاد
شیئر کریں
محکمہ آبپاشی کے ماتحت ادارے سیڈا نے3 ارب روپے کے ٹھیکے من پسند کمپنی کو دے دیے ۔ تفصیلات کے مطابق محکمہ آبپاشی کے ماتحت ادارے سندھ ایری گیشن اینڈ ڈرینیج اتھارٹی سیڈانے ایگزیکٹو انجینئر پھلیلی کینال ڈویژن بدین نے سلطانی برانچ کی سی سی لائن گف کا ٹھیکہ 3 ارب 13 کروڑ 50 روپے میں الرمضان کنسٹرکشن کمپنی کو جاری کیا ، منیجنگ ڈائریکٹر سیڈا کے ماتحت ایگزیکٹو انجینئر نے 3 ارب روپے کے ٹھیکے کے لے انٹرنیشنل ٹینڈر شائع نہیں کروایا ، سیپرا کے رول15 (2) اے اور بی میں تحریر ہے کہ 10 ملین ڈالر کی خریداری یا ٹھیکے میں عالمی بولی دی جائے گی ، سیڈا کے 3 ارب روپے کے ٹھیکے میں عالمی بولی دینے کے بجائے ملکی سطح کی بولی دی اور قواعد کی خلاف ورزی کی ، سیڈا کے منیجنگ ڈائریکٹر اور دیگر اعلی حکام کو عالمی بولی کے بجائے ملکی سطح کی کمپنی کو ٹھیکہ جاری کرنا کے متعلق نومبر2022 میں آگاہی دی لیکن سیڈا حکام محکمہ جاتی ایکشن کمیٹی کا اجلاس طلب کرنے اور ذمہداران کا تعین کرنے میں ناکام رہے ، ذرائع کا کہنا ہے کہ سیڈا کے ایم ڈی پریتم داس اور جنرل مینیجر فناس نعیم میمن نے سیڈا کے اربوں روپے کے ٹھیکے من پسند کمپنیوں اور ٹھیکیداروں کو جاری کرکے بھاری کمیشن وصول کی ہے ۔