سندھ حکومت ایم ڈی سیڈا پریتم داس کے خلاف کارروائی سے گریزاں
شیئر کریں
کرپشن اور جنسی حراسگی کے سنگین الزامات، سندھ حکومت ایم ڈی سیڈا پریتم داس کے خلاف کارروائی سے گریزاں، نیب نے پریتم داس کے خلاف 3 ارب سے زائد خردبرد پر تحقیقات شروع کی تھیں، خاتون افسر نے پریتم داس کے خلاف جنسی حراسگی کی شکایات کی تھیں، تفصیلات کے مطابق محکمہ آبپاشی سندھ میں کرپشن اور جنسی حراسگی کے سنگین الزامات کا سامنا کرنے والی ایم ڈی سیڈا پریتم داس کے خلاف سندھ حکومت کوئی کارروائی نہ کر سکی ہے، نیب نے ایک سال قبل پریتم داس کے خلاف 3 ارب سے زائد خردبرد پر تحقیقات کا آغاز کیا تھا، تحقیقات کے مطابق پریتم داس کے بطور اے سی ضلع ٹھٹہ کے کلر بگاڑ سرکل میں 25 شاخوں کے مرمت و کناروں کے تعمیر کیلئے 5 ارب جاری کئے گئے جن میں 3 ارب کی کرپشن کی گئی، نیب تحقیقات میں نامزد ہونے کے باوجود پریتم داس کو ایم ڈی سیڈا مقرر کردیا گیا، دوسری جانب سیڈا میں ایک گریڈ 18 کی خاتون افسر نے پریتم داس پر جنسی حراسگی کے الزامات عائد کرتے ہوئے اعلیٰ افسران سمیت محتسب ااعلی کے پاس شکایت دائر کی ہے، ذرائع کے مطابق پریتم داس خاتون افسر کو شکایت واپس لینے کیلئے مسلسل حراسان کر رہا ہے، واضع رہے کہ پریتم داس محکمہ آبپاشی میں سسٹم کا سرغنہ سمجھا جاتا ہے۔