میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
ضلع کورنگی سے 2 ہفتوں کے دوران 237 جرائم پیشہ گرفتار

ضلع کورنگی سے 2 ہفتوں کے دوران 237 جرائم پیشہ گرفتار

ویب ڈیسک
جمعه, ۱۹ جنوری ۲۰۲۴

شیئر کریں

ضلع کورنگی پولیس نے آپریشنل ضلعی پولیس افسر کے خصوصی احکامات پر عملدرآمد کرتے ہوئے سال نو کے گزشتہ دو ہفتوں کے دوران مجموعی طور پر237 ملزمان کو گرفتار کرکے جرائم پیشہ عناصر کے قبضے سے مختلف اقسام کے32 ہتھیار اور دس کلو منشیات برآمد کی ہے ۔ تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی ضلع کورنگی حسن سردار نیازی کی ہدایات پر ضلعی تھانہ جات کی پولیس نے درجنوں کومبنگ و سرچنگ آپریشن کیے مختلف مقامات پر مبینہ پولیس مقابلے بھی پیش آئے ،237 ملزمان کو گرفتار کیا گیا جبکہ پولیس اور ڈاکووں کے درمیان ضلع کے 8 مختلف مقامات پر فائرنگ کے تبادلے بھی پیش آئے ، دوران مقابلہ 9 ڈاکووں کو زخمی حالت میں گرفتارکیے گئے ، ملزمان کے قبضے سے مختلف اقسام کا اسلحہ چھیننے ہوئے موبال فونز اور چھیننی ہوئی موٹرسائیکلوں سمیت شہریوں سے چھینے ہوئے پرس نقدی رقم بھی برآمد ہوئی ، متعلقہ پولیس نے برآمد ہونے والے قیمتی اشیا اور رقوم متاثرہ شہریوں کو واپس کی ، پولیس نے شہریوں کو قیمتی اشیا اور موٹر سائیکلوں سے محروم کرنے والے7 مطلوب ڈکیت گروہ کا خاتمہ کیا ، تھانہ جات نے جرائم پیشہ عناصر کے زیرِ استعمال 32 پستول اور شہریوں سے چھینے گئے87 موبائل فون11 موٹرسائیکلیں اور نقد رقم برآمد کی ، ضلع کورنگی پولیس نے دیگر کارروائیوں کے دوران منشیات فروش جوئے ، سٹے کے اڈوں پر کارروائیاں کرتے ہوئے10 کلو منشیات سمیت بھاری مقدار میں آئس اور ہیروئن بھی برآمد کی ہے، پولیس نے گٹکا تیار کرنے والے کارخانوں پر چھاپوں کے دوران بڑی مقدار میں650 کلو سے زاد مضر صحت گٹکا ماوا برآمد کیا ، کورنگی پولیس دوران ٹارگٹڈ آپریشن درجنوں مفرور و اشتہاری اور فہرست میں شامل ملزمان کو بھی گرفتار کرنے میں کامیاب رہی ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں