ادارہ ترقیات، جعلسازی سے خزانے کو نقصان پہنچانے والے بدعنوان مامور
شیئر کریں
( رپورٹ/ شاہنواز خاصخیلی )ادارہ ترقیات حیدرآباد میں ڈپٹی ڈائریکٹر عہدے سے ہٹائے جانے کے باوجود خلاف قانون سرکاری امور انجام دے رہے ہیں ۔ جنہیں ڈائریکٹر جنرل کے سسٹم کی سرپرستی حاصل ہونے کا انکشاف ہوا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق کوہسار ہاسنگ اسکیم میں نیلامی کے پلاٹس کی جعلی دستاویزات بنا کر بیچنے کی الزام میں عہدے سے ہٹائے جانے والا ڈپٹی ڈائریکٹر ماسٹر پلان بدستور عھدے پر موجود ہے، دو دن قبل ڈائریکٹر پلاننگ اینڈ ڈیولپمنٹ نے شعبہ پلاننگ اینڈ ڈیولپمنٹ میں ڈپٹی ڈائریکٹر ماسٹر پلان اور ڈپٹی ڈائریکٹر لینڈ کا اضافی عہدہ رکھنے والے عامر پٹھان کو پلاٹس میں خرد برد پر رلیو کرکے محکمے میں رپورٹ کرنے کا لیٹر جاری کیا تھا جبکہ اس کے ساتھ اسسٹنٹ انجنیئر فہیم اور کلرک سکندر انتھونی کو بھی عہدے سے ہٹا کر ڈائریکٹر جنرل کے آفس میں رپورٹ کرنے کا لیٹر جاری کیا گیا تھا تاہم عامر پٹھان عہدے سے ہٹانے کے باوجود اسی نشست پر مسلط ہیں ، ذرائع کے مطابق عامر پٹھان نے صاحبان اور دعا ریزڈنسی ناموں اسکیموں کی ڈیماریکشن فائلوں کی منظوری بھی دی، ذرائع کے مطابق عامر پٹھان کو بچانے کیلئے ڈائریکٹر جنرل زاھد شر متحرک ہو چکے ہیں ، ذرائع کے مطابق عامر پٹھان ڈی جی سسٹم کے سرغنہ ہیں اور ڈائریکٹر جنرل نے اسے وصولی مہم سمیت تمام کامون کی کھلی چھوٹ دی ہے ۔