میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
عام انتخابات 2024 کے لیے انتخابی نشانات الاٹ کردیے گئے

عام انتخابات 2024 کے لیے انتخابی نشانات الاٹ کردیے گئے

ویب ڈیسک
پیر, ۱۵ جنوری ۲۰۲۴

شیئر کریں

عام انتخابات 2024 کے لیے کراچی کے حلقوں سے حصہ لینے والے امیدواروں کو انتخابی نشانات الاٹ کر دیے گئے ہیں۔کراچی میں قومی و صوبائی اسمبلی کی نشستوں کی حتمی فہرست جاری کر دی گئی ہے جبکہ ریٹرننگ افسران کی جانب سے فارم 33 بھی جاری کردیا گیا جس میں امیدواروں کو انتخابی نشان الاٹ کئے گئے ہیں۔متحدہ قومی موومنٹ(ایم کیوایم)پاکستان کو پتنگ اور جماعت اسلامی کو ترازو کا انتخابی نشان ملا ہے جبکہ عوامی نیشنل پارٹی(اے این پی)کو لالٹین اور مہاجر قومی موومنٹ کو موم بتی کانشان ملاہے ۔پاکستان پیپلز پارٹی(پی پی پی)کو تیر، مسلم لیگ(ن)کو شیر اور استحکام پاکستان پارٹی(آئی پی پی)کو عقاب کا نشان ملاہے ۔فارم 33 کے مطابق مرکزی مسلم لیگ کو کرسی ، گرینڈ ڈیموکریکٹ الائنس(جی ڈی اے )کو اسٹار کا نشان ملا ہے ۔پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی) کے رہنما آزاد امیدوار کے طور پر حصہ لے رہے ہیں اور آزاد امیدواروں کو مختلف انتخابی نشانات الاٹ کیے گئے ہیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں