میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
ادارہ ترقیات حیدرآباد،20 کروڑ مالیت کے پلاٹ جعلی دستاویزات پر کوڑیوں کے مول فروخت

ادارہ ترقیات حیدرآباد،20 کروڑ مالیت کے پلاٹ جعلی دستاویزات پر کوڑیوں کے مول فروخت

ویب ڈیسک
جمعه, ۱۲ جنوری ۲۰۲۴

شیئر کریں

(رپورٹ / شاہنواز خاصخیلی ) ادارہ ترقیات حیدرآباد میں جعلسازی کے ذریعے کروڑوں روپے کی پلاٹس فروخت کیے جانے کا پتا لگ گیا ،20 کروڑ مالیت کے 5 پلاٹ 2 کروڑ کے عوض دیے گئے ۔ تفصیلات کے مطابق ادارہ ترقیات حیدرآباد میں سسٹم سرغنہ ڈپٹی ڈائریکٹر نے نیلامی کے لیے رکھے گئے کروڑوں روپے مالیت کے 5 پلاٹ 2 کروڑ روپے کی عوض فروخت کیے ہیں ، ذرائع کے مطابق ڈائریکٹر جنرل کے نافذ کردہ سسٹم کے سرغنہ ڈپٹی ڈائریکٹر پلاننگ اینڈ ڈیولپمنٹ عامر پٹھان نے کوہسار ہاسنگ اسکیم میں6 سو گز کے پلاٹ نمبر A48, 45A, 51,58 اور59 کو 1988 ء کے جعلی دستاویزات پر تیار کیا ، افسران کے جعلی دستخط شدہ فائلوں کو فروخت کیا گیا ، اس حقیقت کا انکشاف بائیو میٹرک کے دوران ہوا ، ڈی جی زاھد شر ، ڈپٹی ڈائریکٹر عامر پٹھان سمیت ملوث افسران پریشانی کا شکار ہیں، ذرائع کے مطابق عامر پٹھانکو ڈائریکٹر جنرل زاھد شر کا آشیرباد حاصل ہے ، ادارہ ترقیات کے ذرائع کے مطابق مذکورہ پلاٹس خالی تھے جو کہ آکشن میں بیچنے تھے لیکن عامر پٹھان نے جعلی دستخط اور فائلیں بنا کر دو کروڑ روپے کے لگ بھگ رقم وصول کی جبکہ ایک پلاٹ کی قیمت چار کروڑ کے لگ بھگ ہے، واضع رہے کہ عامر پٹھان پر سیہون ڈیولپمنٹ اتھارٹی میں تقرری کے دوران کرپشن کے سنگین الزامات تھے جبکہ اس کے خلاف معتدد تحقیقات بھیجاری ہیں، ڈائریکٹر جنرل زاھد شر نے عامر پٹھان کو غیرقانونی دھندوں اور وصولی کی کھلی چھوٹ دے رکھی ہے، اس سلسلے میں روزنامہ جرأت کی جانب سے رابطہ کرنے پر سیکریٹری ادارہ ترقیات عبدالمنان نے اس معاملے سے لاعلمی کا اظہار کیا ہے ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں