میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
آوارہ کتوں کی بھرمار،کراچی میں 26 ہزار شہریوں کو کتوں نے کاٹا

آوارہ کتوں کی بھرمار،کراچی میں 26 ہزار شہریوں کو کتوں نے کاٹا

ویب ڈیسک
جمعه, ۱۲ جنوری ۲۰۲۴

شیئر کریں

سندھ ہائی کورٹ میں وکیل درخواست گزار نے کتوں کے کاٹنے سے متعلق رپورٹ پیش کردی۔جمعرات کو سندھ ہائی کورٹ میں سندھ میں آوارہ کتوں کی بھر مار کے خلاف درخواست پر سماعت ہوئی۔وکیل درخواست گزار نے موقف اختیار کرتے ہوئے کہا 2022 کے دس ماہ میں 2 لاکھ کتوں کے کاٹنے کے کیسز رپورٹ ہوئے اور صرف کراچی میں 26 ہزار شہریوں کو کتوں نے کاٹا ہے۔طارق منصور ایڈووکیٹ نے بتایا کہ سول اسپتال کراچی میں یومیہ کتوں کا شکار 150 افراد کو لایا جاتا ہے۔کتوں کی نسل اور روک تھام کے قوانین بنائے گئے عملدرآمد نہیں کیا گیا۔عدالت کے حکم پر34 سرکاری اسپتالوں میں ویکسین فراہم کرنے کا دعوی کیا گیا۔درخواست گزار نے بتایا کہ آج بھی صوبے بھر کے اسپتالوں میں اینٹی ریبیزز ویکسین دستیاب نہیں ہے۔شہر کی گلی گلی کتوں کی بھرمار ہے کوئی روک تھام والا نہیں ہے۔وکیل درخواست گزار نے کتوں کے کاٹنے سے متعلق رپورٹ پیش کردی۔عدالت نے درخواست کی مزید سماعت دو ہفتوں تک ملتوی کرتے ہوئے آئندہ سماعت پرفریقین کو حاضری یقینی بنانے کا حکم دے دیا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں