میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
ایم کیو ایم این اے 242 شہباز شریف کو دینے پر آمادہ

ایم کیو ایم این اے 242 شہباز شریف کو دینے پر آمادہ

ویب ڈیسک
بدھ, ۱۰ جنوری ۲۰۲۴

شیئر کریں

متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم)پاکستان اور مسلم لیگ ن کے درمیان کراچی کی نشستوں پر فیصلہ ہو گیا۔مسلم لیگ ن اور ایم کیو ایم کے درمیان سیٹ ایڈجسٹمنٹ طے پا گئی، ایم کیو ایم این اے 242 شہباز شریف کو دینے پر آمادہ ہو گئی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ ن کراچی میں قومی اسمبلی کی 5 اور صوبائی اسمبلی کی 11 نشستوں پر امیدوار کھڑے کرے گی۔ذرائع کے مطابق مسلم لیگ ن ملیر کے حلقے این اے 229، 230 پر اپنے امیدوار کھڑے کرے گی، مسلم لیگ ن این اے 229، 230کی پانچ صوبائی نشستوں پر بھی امیدوار کھڑے کرے گی۔ملیر کے حلقے این اے 231 کی قومی اور صوبائی نشست پر ایم کیو ایم امیدوار حصہ لیں گے، مسلم لیگ ن ضلع جنوبی کے حلقے این اے 239 پر اپنا امیدوار کھڑا کرے گی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ میرپور خاص، نوابشاہ اور سکھر کی قومی اسمبلی نشستوں پر بھی مسلم لیگ ن امیدوار حصہ لیں گے، میرپورخاص، نوابشاہ اور سکھر کی صوبائی نشستوں پر ایم کیو ایم امیدوار حصہ لیں گے۔کراچی کے حلقے این اے 242پر مسلم لیگ ن کے امیدوار شہباز شریف اور ایم کیو ایم کے امیدوار مصطفی کمال ہیں جبکہ پیپلز پارٹی کے امیدوار قادر خان مندوخیل ہیں۔ذرائع کے مطابق اندرون سندھ میں جے ڈی اے ن لیگ کو 8قومی اور 10صوبائی نشستوں پر سپورٹ کرے گی۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں