میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
فائر بریگیڈ میں گھوسٹ ملازمین کو تنخواہوں کا اجرائ، میئر کراچی کی چشم پوشی

فائر بریگیڈ میں گھوسٹ ملازمین کو تنخواہوں کا اجرائ، میئر کراچی کی چشم پوشی

ویب ڈیسک
پیر, ۸ جنوری ۲۰۲۴

شیئر کریں

(رپورٹ / جوہر مجید شاہ )مئیر کراچی بیرسٹر مرتضی وہاب نے محکمہ فائر بریگیڈ میں سیاسی اثرورسوخ رکھنے والے گھر بیٹھے یا پھر بیرون ملک رہنے والے ملازمین کو تنخواہیں جاری ہونے پر چشم پوشی اختیار کررکھی ہے ، کراچی میں 20 فائر اسٹیشن میں سے 10 فعال ہیں ، اس کے باوجود میئر کراچی 180 ڈرائیور بھرتی کرنے کے خواہشمند ہیں حالانکہ مشین پول سے تقریباً38 ڈرائیور فائر بریگیڈ میں تعینات کیے گئے ہیں ، ذرائع کے مطابق محکمہ فائر بریگیڈ کے درجنوں ڈرائیور ادارے سے تنخواہ لینے کے ساتھ مختلف جگہوں پر کام کرتے ہیں ، سینئر ڈائریکٹر میونسپل سروسز ان کی گاری بھی محکمہ فائر بریگیڈ کا ملازم چلا رہے ہیں ، میونسپل کمشنر بلدیہ عظمی کراچی کا ڈرائیور بھی محکمہ فائر بریگیڈ سے تعلق رکھتا ہے جبکہ کئی ڈرائیور سیاسی شخصیات یا ان کی بیگمات و نجی امور کے کاموں میں فرائض منصبی انجام دیتے ہوئے تنخواہیں محکمہ فائر بریگیڈ سے وصول کرتے ہیں ، ذرائع نے انکشاف کرتے ہوئے بتایا کہ کئی ڈرائیورسندھ سیکرٹریٹ سمیت دیگر اہم شخصیات کے زیر دست خدمات انجام دے رہے ہیں ، مئیر کراچی گھوسٹ ملازمین کو ڈیوٹی پر لانے میں مکمل طور پر ناکام ہوچکے ہیں ، انھوں نے بلدیہ عظمی کراچی میں بااثر و طاقتور مافیا کے سامنے ہتھیار ڈال رکھے ہیں ،محکمے کے گھوسٹ ملازمین جن میں خاصی بڑی تعداد گھر اور بیرون ملک رہ کر بھی قومی خزانے سے تنخواہ وصول کررہی ہے ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں