میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
غزہ پر اسرائیلی جارحیت کے 90 دن، 23 ہزار شہید

غزہ پر اسرائیلی جارحیت کے 90 دن، 23 ہزار شہید

ویب ڈیسک
اتوار, ۷ جنوری ۲۰۲۴

شیئر کریں

غزہ میں نہتے فلسطینیوں پر اسرائیل کے مسلسل وحشیانہ حملوں کو تین ماہ مکمل ہوگئے۔ صیہونی فوج نے سات اکتوبر کے بعد سے اب تک 23 ہزار افراد کو شہید۔57 ہزار زخمی۔ 19 لاکھ افراد کو بے گھر اور درجنوں تعلیمی ادارے اور رہائشی عمارتیں تباہ کردی ہیں۔ رات گئے تازہ حملوں میں مزید 18 افراد اسرائیلی دہشت گردی کا نشانہ بنے۔اسرائیل نے غزہ پر تاریخی انسانیت سوز مظالم ڈھانے اور بربریت دکھانے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی۔ صیہونی فوج نے ایک بار پھر غزہ کے مکینوں پر بارود کی برسات کردی۔ خان یونس اور دیر البلاح پر تازہ حملوں میں مزید اٹھارہ فلسطینیوں کو شہید کردیا۔ سفاک فوج نے دونوں علاقوں میں رہائشی عمارتوں کو نشانہ بنایا جس سے عمارتوں کو شدید نقصان پہنچا۔ کئی افراد شدید زخمی بھی ہوئے۔ فلسطینیوں کی جان کی دشمن سفاک فوج کے پے در پے حملوں کے بعد غزہ میں قیامت صغری کے مناظر ہیں۔ گلیاں۔ اسپتال سب لاشوں سے بھر گئے ہیںصیہونی فوج نے مغربی کنارے میں بھی کارروائیاں مزید تیز کردیں۔ مختلف علاقوں میں چھاپہ مار کارروائیوں کے دوران گولیاں برسا کر کئی نوجوانوں کو شدید زخمی کردیا۔ بے گناہ فلسطینیوں کو گرفتار کرکے ساتھ لے گئی۔ خواتین سے بھی بد تمیزی کی گئی دوسری جانب اسرائیلی فوج کے خلاف حماس کی جوابی کارروائیاں جاری ہیں۔ اسرائیلی فوج نے سات اکتوبر سے جاری جنگ میں بڑے نقصان کا اعتراف کر لیا۔ اب تک بارہ سو سے زائد فوجی چلنے پھرنے سے معذور ہوچکے ہیں


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں