الیکشن ٹریبونل نے اختر مینگل کو الیکشن لڑنے کی اجازت دے دی
ویب ڈیسک
جمعه, ۵ جنوری ۲۰۲۴
شیئر کریں
الیکشن ٹربیونل نے آر او کا فیصلہ کالعدم قرار دیتے ہوئے بلوچ رہنما سردار اختر مینگل کو الیکشن لڑنے کی اجازت دے دی۔بی این پی کے سربراہ اختر خان مینگل نے انتخابات کیلیے این اے 264 کوئٹہ سے کاغذات نامزدگی جمع کرائے تھے، ریٹرننگ آفیسر (آر او) نے ان کے کاغذات دبئی کے اقامہ کی بنیاد پر مسترد کردیے تھے۔فیصلے کے خلاف اختر مینگل نے الیکشن ٹریبونل میں اپیل دائر کی تھی آج ان کی اپیل منظور کرلی گئی۔ جسٹس ہاشم کاکڑ مشتمل الیکشن ٹریبونل نے اپیل پر سماعت کی اور ا?ر او کا فیصلہ کالعدم قرار دیتے ہوئے انہیں الیکشن لڑنے کی اجازت دے دی۔