ایس بی سی اے، لیاری میں ناقص میٹریل سے عمارتوں کی تعمیر
شیئر کریں
(رپورٹ/ منٹھار تنیو )لیاری ٹاؤن میں غیرقانونی عمارتوںکی سرپرستی کرنے والے ایس بی سی اے کے سابق کلرک یونس بونیری کو سندھ حکومت کی سرپرستی حاصل ہونے کا انکشاف ہوا ہے ، یہی وجہ ہے کہ خلاف ضابطہ ناجائز تعمیرات کا سلسلہ دھڑلے سے جاری ہے ، عدالت عالیہ کی کھلم کھلا حکم عدولی کرتے ہوئے سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے افسران اپنے سابق ملازم یونس کے ذریعے معاملات چلا رہے ہیں ، رہائشی مکانات پر بغیر کسی ضابطے بلند عمارتیں تعمیر کروائی جارہی ہیں ، جیسا کہ لیاری میمن سوسائٹی میں بغیر نقشہ منظور کے کمزور بنیادوں پر 8 منزلہ عمارت تعمیر کروادی گئی ہے ، پلاٹ نمبر LY-7/21 پر قائم عمارت میں انتہائی ناقص اور غیر معیاری مواد استعمال کیے جانے کا پتا لگا ہے ، جسے سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے افسران دانستہ نظر انداز کررہے ہیں ، اس ضمن میں اہلیان لیاری نے عدالت عالیہ ، صوبائی حکومت سے اپیل کی ہے کہ لیاری کے انفرااسٹرکچر کو مزید تباہ ہونے سے بچا نے کے لیے غیرقانونی تعمیرات کا سلسلہ بند کرایا جائے ۔