میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
پی ٹی آئی کی سرگرم کارکن صنم جاوید نے رہائی کے لیے عدالت سے رجوع کر لیا

پی ٹی آئی کی سرگرم کارکن صنم جاوید نے رہائی کے لیے عدالت سے رجوع کر لیا

ویب ڈیسک
جمعرات, ۴ جنوری ۲۰۲۴

شیئر کریں

گذشتہ روز لاہور کی سیشن کورٹ نے نو مئی کے واقعات میں مسلم لیگ ن کا دفتر جلانے کے الزام میں درج مقدمے میں گرفتار پی ٹی آئی کی سرگرم کارکن صنم جاوید کے مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کر دی تھی۔عدالت نے صنم جاوید کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔سیشن جج لاہور قیصر نذیر بٹ نے بطور ڈیوٹی جج کیس کی سماعت کی۔منگل کو پولیس نے صنم جاوید کو مزید ایک روزہ جسمانی ریمانڈ ختم ہونے پر عدالت میں پیش کیا اور مزید جسمانی ریمانڈ کی درخواست دائر کردی۔ صنم جاوید کی جانب سے وکیل شکیل احمد پاشا نے دلائل پیش کرتے ہوئے مزید جسمانی ریمانڈ کی مخالفت کی۔عدالت نے وکلا کے دلائل کے بعد پولیس کی جانب سے صنم جاوید کے مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کرتے ہوئے صنم جاوید کو چودہ روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں