شہبازشریف کا بھی فیض آباد دھرنا کمیشن کے سامنے پیش نہ ہونے کا امکان
شیئر کریں
پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف کا بھی فیض آباد دھرنا کمیشن کے سامنے پیش نہ ہونے کا امکان ظاہر کردیا گیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق دھرنا کمیشن نے شہباز شریف کو بیان ریکارڈ کرانے کیلئے آج کے روز بلایا ہوا ہے تاہم سابق وزیرِاعلیٰ پنجاب شہباز شریف آج فیض آباد دھرنا کمیشن آج پیش نہیں ہوں گے، مسلم لیگ ن کے صدر اپنے وکیل کے ذریعے بیان کمیشن کو بھجوائیں گے۔بتایا جارہا ہے کہ سپریم کورٹ کے احکامات پر وزارت قانون کے نوٹیفکیشن پر کمیشن تشکیل پانے والا کمیشن وزارت قانون میں اپنی کارروائی مکمل کر رہا ہے، کمیشن نے ابھی تک متعدد افراد کے بیانات ریکارڈ کیے ہیں، کمیشن سابق وزیر احسن اقبال، سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کو بھی طلب کرچکا ہے۔معلوم ہوا ہے کہ فیض آباد دھرنے کے موقع پر پنجاب میں شہباز شریف وزیراعلیٰ تھے اس لیے انہیں طلب کیا گیا تاہم ان کی عدم پیشی کا امکان ہے اسی طرح سابق ڈی جی آئی ایس آئی فیض حمید بھی کمیشن میں پیش نہیں ہوئے، حکومتی ذرائع نے کہا کہ لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ فیض حمید کو طلبی کا نوٹس وزارت دفاع کے ذریعے بھجوایا گیا، لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ فیض حمید کو جاری نوٹس میں کہا گیا کہ فیض آباد دھرنا کیس میں اپنا بیان ریکارڈ کرائیں۔