حماس کا اسرائیل پر راکٹوں سے حملہ، سائرن بج اٹھے، مختلف علاقوں میں بھگڈر
شیئر کریں
صیہونی فوج نے نئے سال کے پہلے ہی روز غزہ پر آگ اور بارود برسادیے۔ مغازی۔ نصیرت اور زیتون میں صیہونی طیاروں کے حملوں میں مزید کئی فلسطینی جان گنوا بیٹھے۔ گزشتہ 24گھنٹوں میں سو فلسطینی اسرائیلی دہشت گردی کی بھینٹ چڑھ گئے۔ شہدا کی مجموعی تعداد 22 ہزار تک جاپہنچی۔ حماس نے جوابی کارروائی میں اسرائیل پر 20 راکٹ داغ دیے دہشت گرد اسرائیلی فوج نے نئے سال کے آغاز کے ساتھ ہی غزہ پٹی پر بارود کی برسات کردی۔ غزہ کے علاقے زیتون میں اسرائیلی طیارے رات بھر عام شہریوں کو نشانا بناتے رہے۔ مغازی کیمپ میں رہائشی عمارتوں کو ڈرون سے نشانہ بنایا گیا۔ نصیرت کیمپ میں بھی گھروں پر بمباری کی گئی۔ تازہ حملوں میں بچوں اور خواتین سمیت مزید کئی فلسطینی شہید ہوگئے۔ اسرائیلی فوج کی وحشیانہ بمباری سے مسجد اقصیٰ کے سابق امام شیخ یوسف بھی جان گنوا بیٹھے۔ غزہ نہ صرف گزشتہ رات بلکہ گزشتہ سال کے آخری تین ماہ کے دوران۔ ہر دن اور ہر لمحہ اسرائیلی بمباری اور میزائلوں کی زد میں رہا۔مغربی کنارے میں بھی اسرائیلی دہشت گردی جاری رہی جہاں قابض فوج نے سال دو ہزارتئیس کے دوران پانچ سو سے زائد فلسطینیوں کو شہید کیا۔ ورلڈ فوڈ پروگرام نے نئے سال کی آمد پرلاکھوں لوگوں کوقحط سیبچانے کیلییجنگ بندی اوربلارکاوٹ امداد کی فراہمی کا مطالبہ کیا ہے۔دوسری جانب فلسطینی مزاحمتی تنظیم کی جوابی کارروائیاں جاری ہیں۔ حماس نے اسرائیل پر بیس راکٹ داغ دیے۔ میزائل فائر ہوتے ہی اسرائیل کے مختلف علاقوں میں سائرن بجنا شروع ہو گئے