میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
نیو کراچی ٹاؤن ،سزا یافتہ افسران خلاف ضابطہ ایک سے زائد نشستوں پر تعینات

نیو کراچی ٹاؤن ،سزا یافتہ افسران خلاف ضابطہ ایک سے زائد نشستوں پر تعینات

ویب ڈیسک
جمعه, ۲۹ دسمبر ۲۰۲۳

شیئر کریں

( رپورٹ/ جوہر مجید شاہ ) الخدمت کے زیر انتظام ٹاؤن میں سزایافتہ افسران کوخلاف ضابطہ اہم عہدوں پر تعینات کرکے ایک سے زائد نشستوں پر اختیارات دیے جانے کا نوٹس لیتے ہوئے ریجنل ڈائریکٹر نے سیکریٹری لوکل گورئمنٹ کو کارروائی کی سفارش بھجوادی ہے ۔ تفصیلات کے مطابق سابق ایڈیشنل چیف سیکریٹری نجم شاہ نے سنگین بدعنوانیوں ، بے قاعدگیوں کی تحقیقات کے بعد ڈائریکٹر سینیٹیشن محمد علی ، ایڈیشنل ڈائریکٹر سینیٹیشن ندیم حیدراور اسسٹنٹ آڈٹ آفیسر محمد ایاز کو سزا دیتے ہوئے تین سال کے لیے ضلع بدر کرکے ان کے انکریمنٹ روکنے کا حکم جاری کیا تھا تاہم ٹاؤنز کے قیام کے بعد منتخب چیئرمینوں نے تینوں افسران کو ناصرف اعلی عہدوں پرتعینات کیا بلکہ نیو کراچی ٹاؤن کے چیئرمین نے سزا یافتہ افسر ندیم حیدر کو 3 اہم عہدوں پر خلاف قانون تعینات کررکھا ہے ، لوکل گورئمنٹ کے ریجنل ڈائریکٹر کراچی علی انور رک نے سیکریٹری لوکل گورنمنٹ بورڈ کو19 دسمبر 2023 ء میں لکھے گئے لیٹر نمبرRDLG-1(25)/2023 تینوں افسران سے متعلق کارروائی کرنے کی سفارش کررکھی ہے ، یادر ہے کہ اس سے قبل 11 دسمبر اور 15 دسمبر کو ٹاؤن انتظامیہ کو لیٹر جاری کرکے جواب طلبی کی گئی تھی لیکن ٹاؤن انتظامیہ کی جانب سے کسی قسم کا جواب موصول نہیں ہوا تھا ۔ دریں اثنا نیو کراچی ٹاؤن میں سزا یافتہ افسر ندیم حیدر کو تین عہدوں سے نوازے جانے پر گذشتہ روز ٹاؤن میں افسران وملازمین احتجاج کرتے ہوئے سزا یافتہ افسر کو برطرف کرنے کے لیے پوسٹر آویزاں کیے ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں