میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
کچھ لوگ دوسروں کے کندھوں پر سیاست کر رہے ہیں، بے نظیر کی برسی پر بلاول کی نواز شریف پرتنقید

کچھ لوگ دوسروں کے کندھوں پر سیاست کر رہے ہیں، بے نظیر کی برسی پر بلاول کی نواز شریف پرتنقید

ویب ڈیسک
جمعرات, ۲۸ دسمبر ۲۰۲۳

شیئر کریں

پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ ایک سیاستدان جیل سے نکلنے اور دوسرا جیل سے بچنے کیلیے الیکشن لڑ رہا ہے۔ آج بھی کچھ لوگ کچھ اور لوگوں کے کندھوں پر سیاست کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔لاڑکانہ میں بینظیر بھٹو کی 16ویں برسی کے موقع پر مرکزی تعزیتی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ 16 سال پہلے کچھ قوتوں نے سوچا تھا کہ بینظیر بھٹو کو شہید کر کے پیپلز پارٹی کو ختم کر دیں گے۔ ہر سال جیالے گڑھی خدا بخش میں ان قوتوں کو للکارتے ہیں کہ وہ آج بھی شہدائ￿ کے ساتھ ہیں، آج بھی ملک میں کوئی سیاسی جماعت وفاق کو بچا سکتی ہے وہ پیپلز پارٹی ہے، ہم نے 1973 کے آئین کو 18ویں ترمیم کے ذریعے بحال کیا۔پی پی چیئرمین نے کہا کہ ہم ان میں سے نہیں کہ مخالفین کے کاغذات نامزدگی چھینیں، ہم نے قائدین کو دفن کرنے کے بعد بھی الیکشن میں مقابلہ کیا، سیاسی جماعتوں کو پیغام ہے کہ الیکشن لڑو، پہلے یہ کسی اور کے کندھوں پر سیاست کرتے تھے، آج بھی کچھ لوگ کسی اور کے کندھوں پر سیاست کرنا چاہتے ہیں۔ ہم ان میں سے نہیں کہ الیکشن سے بھاگیں، پرانی سیاست کو دفن کرنے کیلیے الیکشن میں جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ دیگر سیاسی جماعتوں کے قائدین ماضی کے سیاست دان ہیں، پرانی سیاست کرتے ہیں، مستقبل نوجوانوں کا ہے۔ ملک میں وفاق کو بچانے والی واحد جماعت پاکستان پیپلز پارٹی ہے۔بلاول بھٹو زرداری نے یہ بھی کہا کہ کہا تھا جمہوریت بہترین انتقام ہے، بھگوڑے آمر کو ملک سے باہر نکال کر وہ انتقام لیا۔ وقت آگیا ہے کہ عوامی راج قائم کرنے کیلیے وفاق میں پیپلز پارٹی کی حکومت بنائیں، تین نسلوں سے بیروزگاری اور غربت کا مقابلہ کرتے آرہے ہیں۔پی پی پی چیئرمین نے کہا کہ الیکشن کو مقابلہ سمجھتے ہیں۔ الیکشن سے ڈرتے نہیں، ڈٹ کر مقابلہ کریں گے۔ میڈیا پر چلنے والے ڈرامے کا جواب ملک کے عوام 8 فروری کو تیر پر مہر لگا کر دیں گے۔چیئرمین پی پی نے اپنی ترجیحات بتاتے ہوئے کہا کہ عوام نے پیپلز پارٹی کو موقع دیا، تو 10 کام ترجیحی بنیادوں پر کروں گا۔حکومت بنائی تو پہلی ترجیح لوگوں کی تنخواہیں دگنی کرنا ہوگی 300یونٹ تک بجلی مفت کردیں گے۔ ہر بچے کی تعلیم تک رسائی یقینی بنائیں گے۔ ملک بھر میں مفت علاج کا نظام بنائیں گے۔غریبوں کو 30 لاکھ گھر بنا کر دیں گے۔غربت مٹانے کیلئے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کو بڑھائیں گے۔ مزید کہا کہ پانچ سال میں ملازمین کی تنخواہوں کو دوگنا کیا جائے گا۔ غریب ترین افراد کو 300 یونٹ تک کا سولریونٹ حکومت فراہم کرے گی۔ ہر ضلع میں گرین انرجی پارکس بنائیں گے۔ ہر ضلع کو کم قیمت پر بجلی ملے گی۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں