میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
پیپلزپارٹی عام انتخابات، ٹکٹ کی تقسیم فریال کے حوالے پارٹی عہدیداران نظر انداز

پیپلزپارٹی عام انتخابات، ٹکٹ کی تقسیم فریال کے حوالے پارٹی عہدیداران نظر انداز

ویب ڈیسک
منگل, ۲۶ دسمبر ۲۰۲۳

شیئر کریں

( رپورٹ / شاہنواز خاصخیلی ) عام انتخابات میں ٹکٹ کی تقسیم ، پیپلزپارٹی نے تنظیمی ڈہانچہ نظرانداز کرتے ہوئے عہدیداروں اور کارکنان سے مشاورت کا عمل ترک کردیا ، تنظیمی بدنظمی کی وجہ سے پارٹی کارکنان اور امیداو تذبذب میںمبتلا ، نوشہرو فیروز، نوابشاہ سمیت اکثر اضلاع میں ٹکٹس کے معاملات فریال تالپور کو سونپے جائیں گے ۔ تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی نے 8 فروری کو ہونے والے عام انتخابات میں ٹکٹس کی تقسیم کے معاملے پر پارٹی کے انتظامی ڈہانچے کو یکسر نظر انداز کررکھا ہے ، جس کے باعث عہدیدار اور کارکنان پریشان ہیں، کارکنان کے مطابق بلدیاتی انتخابات میں بھی پارٹی کا تنظیمی ڈہانچہ نظرانداز کرکے عہدیداروں اور کارکنان سے رائے لیے بغیر ٹکٹس جاری کیے گئے ، ذرائع کے مطابق نوابشاہ، سانگھڑ، نوشہروفیروز سمیت اکثر اضلاع میں ٹکٹس کے معاملات فریال تالپور کے سپرد کیے جائیں گے ، واضح رہے کہ گزشتہ بلدیاتی انتخابات میں میئر و ضلع چیئرمینوں کا بھی انتخاب فریال تالپور نے کیا تھا ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں