میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
ایم کیو ایم اور جے یو آئی کا نامزدگی فارم جمع کرنے کی تاریخ بڑھانے کا مطالبہ

ایم کیو ایم اور جے یو آئی کا نامزدگی فارم جمع کرنے کی تاریخ بڑھانے کا مطالبہ

جرات ڈیسک
بدھ, ۲۰ دسمبر ۲۰۲۳

شیئر کریں

متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان اور جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) نے الیکشن کمیشن سے انتخابات کے لیے نامزدگی فارم جمع کرنے کی تاریخ بڑھانے کا مطالبہ کر دیا۔ ایم کیو ایم پاکستان نے نامزدگی فارم جمع کرنے کی تاریخ میں اضافے کا مطالبہ کر دیا۔ ایم کیو ایم پاکستان کے کنوینر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے چیف الیکشن کمشنر کو اس حوالے سے درخواست جمع کرا دی۔ درخواست میں ایم کیو ایم پاکستان نے موقف اپنایا کہ کاغذاتِ نامزدگی کے لیے 20 سے 22 دسمبر تک کا وقت دیا گیا ہے،3 دن کا یہ وقت بہت کم ہے۔ ایم کیوایم پاکستان کی درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ کاغذاتِ نامزدگی کی فارملیٹیز کی طویل فہرست ہے۔ درخواست میں ایم کیو ایم پاکستان نے کہاکہ الیکشن کمیشن سے استدعا ہے کہ کاغذاتِ نامزدگی جمع کرانے کی تاریخ بڑھائی جائے۔ ادھر جے یوآئی نے بھی الیکشن کمیشن سے کاغذاتِ نامزدگی کی وصولی کے دن بڑھانے کا مطالبہ کر دیا۔ اس سلسلے میں جے یو آئی کے سینیٹر کامران مرتضیٰ نے چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کو خط لکھ دیا جس میں کہا کہ سیاسی جماعتوں کو قومی و صوبائی سطح پر امیدواروں کوپارٹی ٹکٹ دینے ہیں۔ خط میں موقف اختیار کیا گیا کہ الیکشن کمیشن نے شیڈول میں کاغذاتِ نامزدگی جمع کرانے کے لیے 3 دن کاوقت رکھا ہے۔ کامران مرتضیٰ نے خط میں مطالبہ کیا کہ کاغذاتِ نامزدگی کی وصولی میں 3 دن کا اضافہ کیا جائے، جبکہ کاغذاتِ نامزدگی کی اسکروٹنی کا وقت 7 سے کم کر کے 4 دن کیا جا سکتا ہے۔ خط میں انہوں نے موقف اپنایا کہ اسکروٹنی کا وقت کم کرنے سے پولنگ 8 فروری کو کرانا ممکن ہوگا، جے یو آئی کو انتخابات کی تاریخ اور دیگر الیکشن شیڈول کے مراحل پر کوئی اعتراض نہیں۔ جے یو آئی رہنما نے اپنے خط میں کہا ہے کہ الیکشن ایکٹ کے سیکشن 58 کے تحت الیکشن کمیشن شیڈول کے اندر رد و بدل کر سکتا ہے۔ خط میں انہوں نے کہا کہ کاغذاتِ نامزدگی کا وقت بڑھانا جے یو آئی کیلئے بطور سیاسی جماعت باعثِ اطمینان ہوگا۔ کامران مرتضیٰ نے خط میں کہا کہ کاغذاتِ نامزدگی کا وقت بڑھانے سے سیاسی جماعتوں کو بہتر امید واروں کے چناؤ میں آسانی ہو گی۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں