میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
حیدرآباد بلڈنگ ، عرس ڈاوچ غیر قانونی تعمیرات کے ٹھیکیدار بن گئے

حیدرآباد بلڈنگ ، عرس ڈاوچ غیر قانونی تعمیرات کے ٹھیکیدار بن گئے

ویب ڈیسک
جمعه, ۱۵ دسمبر ۲۰۲۳

شیئر کریں

(رپورٹ :شاہنواز خاصخیلی) سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی حیدرآباد کے ڈپٹی ڈائریکٹر عرس ڈاوچ کی سرپرستی میں غیر قانونی تعمیرات کا سلسلہ جاری ہے ، 10 برس سے ڈپٹی ڈائریکٹر کے عہدے پربراجمان افسر نے غیر قانونی تعمیرات کے ریٹ مقرر کررکھے ہیں ، جنہیں ڈائریکٹر جنرل سندھ کی سرپرستی حاصل ہونے کا انکشاف ہوا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی میں ریجنل ڈائریکٹر کی سرپرستی میں غیرقانونی تعمیرات کی جاری ہے ، ذرائع کے مطابق لطیف آباد سمیت حیدرآباد کے مختلف علاقوں میں 120 گز کے گھروں کو 2 سے3 منزلہ عمارتوںمیں تبدیل کیا جارہا ہے ، غیر قانونی اقدام کے عوض ماہانہ رشوت وصول کی جاتی ہے ، ذرائع کے مطابق قاسم آباد میں بھی غیرقانونی تعمیرات ڈپٹی ڈائریکٹر عرس ڈاوچ کی سرپرستی میں جاری ہیں، 10 سال سے ڈپٹی ڈائریکٹر قاسم آباد کے عہدے پر براجمان عرس ڈاوچ نے ریجن آفس میں اپنا اثرورسوخ قائم کررکھا ہے، ذرائع کے مطابق غیرقانونی تعمیرات کی لیٹر نکال بھاری رقم وصول کرکے واپس لے لیے جاتے ہیں جبکہ حصہ نہ دینے والے افراد کو مختلف طریقوں سے حراساں کیا جاتا ہے، ذرائع کے مطابق سٹی میں غیرقانونی تعمیرات کی بھرمار ہے ، سسٹم کے تحت رقم وصول کی جاتی ہے، ذرائع کے مطابق سسٹم میں شامل مخصوص افسران ڈائریکٹر جنرل سے رابطے میں رہتے ہوئے منظم انداز میںکام جاری رکھے ہوئے ہیں ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں