میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
پی ایس کیو سی ،سیکریٹری نے گیسٹ ہاؤس اور سرکاری گاڑیوں کو ذاتی املاک بنالیا

پی ایس کیو سی ،سیکریٹری نے گیسٹ ہاؤس اور سرکاری گاڑیوں کو ذاتی املاک بنالیا

ویب ڈیسک
جمعه, ۱۵ دسمبر ۲۰۲۳

شیئر کریں

پاکستان اسٹینڈرڈ کوالٹی کنٹرول اتھارٹی کے سرکاری گیسٹ ہاؤس پر سیکرٹری جمیل احمد شیخ نے اختیارات سے تجاوز کرتے ہوئے قبضہ کررکھا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق کراچی میں پانچ ہیڈ روم کا گیسٹ ہاؤس ذاتی گھر تصور کرلیا گیا ہے ، کرایہ ادا کیے بغیر خاندان کے افراد کو ٹھرایا جاتا ہے ، یہاں تک کہ بیرون شہر سے آئے ہوئے افسران کو گیسٹ ہاؤس میں رکنے کی اجازت نہیں ہے ،گیسٹ ہاؤس پانچ بیڈ روم پر مشتمل ہے ، ایک کمرے کا یومیہ کرایہ تین سے پانچ ہزار روپے ہے تاہم موصوف نے ڈیڑھ ماہ گیسٹ ہاوس پر تسلط قائم کررکھا ہے ، تین ہزار کے حساب سے ابھی تک چھ لاکھ پچہتر ہزار سرکاری خزانے میں جمع نہیں کرائے گئے ۔ ذرائع کے مطابق قوانین کے مطابق گریڈ 19 کا افسر ایک ہزار سی سی گاڑی استعمال کر سکتا ہے لیکن موصوف 2 سرکاری 13 سو سی سی گاڑیاں استعمال میں رکھی ہوئی ہیں ، جی پی اے ۔009 جبکہ دوسری گاڑی سیاہ رنگ کی ، جی ایل آئی ٹیوٹا کرولا ہے ، سیکریٹری پر یہ بھی الزام ہے کہ انہوں نے سی ایس ایس کے بغیر خود کو سفارش کے ذریعے خلاف ضابطہ آفس مینجمنٹ گروپ میں ضم کروایا ہے ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں