سائفرکیس،عمران خان،شاہ محمود قریشی کیخلاف فرد جرم کی کارروائی مؤخر
شیئر کریں
سائفر کیس میں بانی پاکستان تحریک انصاف اور سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کے خلاف فردجرم کی کارروائی مؤخر کردی گئی۔آفیشل سیکرٹ ایکٹ کے تحت قائم کی گئی خصوصی عدالت کے جج ابوالحسنات ذوالقرنین اڈیالہ جیل میں کیس کی سماعت کی ، سائفر کیس ایف آئی اے کے سپیشل پراسیکیوٹر ذوالفقار عباس نقوی ، سابق چیئرمین پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی کے وکلائ اور اہل خانہ بھی اڈیالہ جیل پہنچے۔دوران سماعت شاہ محمود قریشی نے عدالت کو بتایا کہ میڈیا کی رسائی جیل ٹرائل تک نہیں ، اوپن ٹرائل کے مقاصد پورے نہیں ہورہے، اوپن ٹرائل اسطرح نہیں ہوتا، بانی چیئرمین پی ٹی آئی نے جج سے مکالمہ میں کہا کہ آپ کو اندازہ نہیں میں کس طرح مینیج کررہا ہوں ، ابھی بھی ایک گھنٹہ سپرنٹنڈنٹ جیل کے پاس بیٹھ کر آیا ہوں۔جس پرجج ابو الحسنات ذوالفرنین نے کہا کہ آپ کو اندازہ نہیں، آپکو کو کتنا ریلیف دیا ہے آئندہ بھی دینگے، جو بھی ہوگا انصاف کے تقاضوں کے مطابق ہوگا آپ ڈریں مت ، میں وقت سے پہلے بات نہیں کرتا جو کروں گا ، میرٹ اور حق پر کرونگا۔عدالت کی جانب سے پی ٹی آئی وکلائ کی جانب سے دی گئی6 متفرق درخواستیں نمٹادی گئیں ، عدالت نے بانی پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی کے خلاف فرد جرم کی کارروائی موخر کرتے ہوئے سماعت کل تک ملتوی کردی۔