میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
واسا میں کروڑوں روپے کی کرپشن

واسا میں کروڑوں روپے کی کرپشن

ویب ڈیسک
هفته, ۹ دسمبر ۲۰۲۳

شیئر کریں

واسا میں کروڑوں روپے کی کرپشن، ڈپٹی کمشنر حیدرآباد طارق قریشی نے ایم ڈی اور ڈائریکٹر فنانس سے بینک اکائونٹس سمیت دیگر تفصیلات مانگ لیں، واسا کی پانی کی فراہمی اور سیوریج کے معاملات میں کارکردگی ناقص ہے، جان بوجھ کر پانی اور سیوریج مسائل پیدا کرنے والے واسا افسران کے خلاف کیس داخل کرنے کیلئے لکھا جائے گا، لیٹر، تفصیلات کے مطابق واسا میں کروڑوں روپے کی کرپشن کا انکشاف ہوا ہے جس کے بعد ڈپٹی کمشنر حیدرآباد واسا افسران نے بینک اکائونٹس سمیت دیگر تفصیلات تین دن کے اندر مانگ لیں ہیں، ڈپٹی کمشنر حیدرآباد طارق قریشی نے ایم ڈی واسا اور ڈائریکٹر فنانس اینڈ کمرشل کو لیٹر جاری کرتے ہوئے تمام بینک اکائونٹس، بینک اکائونٹس چلانے والے افسران سمیت پرائیویٹ اکاؤنٹ نہ ہونے کا سرٹیفکیٹ سمیت دیگر تفصیلات تین میں طلب کر لی ہیں، ڈپٹی کمشنر نے لیٹر میں واسا کی کارکردگی کو ناقص قرار دیتے ہوئے واسا کے فنڈز کی تیسری پارٹی سے آڈٹ کرانے کی بھی سفارش کی ہے، ڈپٹی کمشنر نے لیٹر میں مزید لکھا ہے کہ واسا واجبات وصولی پلان پر عملدرآمد نہیں کرتی اور ہر دفعہ سندھ حکومت کو تنخواہوں کیلئے بلیک میل کیا جاتا اور شہر میں پانی و سیوریج کے مسائل کھڑے کئے جاتے ہیں جبکہ چند افسران کروڑوں روپے کی واجبات وصولی میں رکاوٹ ہیں، ڈپٹی کمشنر نے مزید لیٹر میں لکھا ہے کہ شہر میں جان بوجھ کر پانی و سیوریج کے مسائل پیدا کرنے واسا ملازمین پر کیس داخل کرنے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کو لکھا جائے گا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں