میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
عارف بلڈر کا سینکڑوں ایکڑ ایوکیو پراپرٹی زمین پر قبضوں کا انکشاف

عارف بلڈر کا سینکڑوں ایکڑ ایوکیو پراپرٹی زمین پر قبضوں کا انکشاف

ویب ڈیسک
جمعه, ۸ دسمبر ۲۰۲۳

شیئر کریں

عارف بلڈر کا سینکڑوں ایکڑ اویکیو پراپرٹی کی زمین پر قبضوں کا انکشاف، جعلی کھاتے بنا کر زمینوں کو بیچ دیا، شہر میں موجود فلاحی پلاٹس پر عمارتیں کھڑی کردیں، بدنام زمانہ بلڈر قبرستان بھی ڈکار گیا، ادارے طاقتور مافیا کے خلاف کارروائی کرنے سے گریزان، تفصیلات کے مطابق حیدرآباد میں رفاہی و سرکاری پلاٹس پر قبضون ،غیرقانونی تعمیرات اور جعلی ہاؤسنگ اسکیموں کے ذریعے اربوں لوٹنے والے بدنام زمانہ بلڈر عارف میمن کا سینکڑوں ایکڑ اویکیو پراپرٹی زمین کے بھی قبضوں کا انکشاف ہوا ہے، روزنامہ جرأت کو ملنے والے دستاویزات کے مطابق عارف میمن نے بائی پاس اور شہر میں موجود اویکیو پراپرٹی ٹرسٹ کے جعلی کھاتے بنا کر کسے اور نام پر منتقل کئے اور پھر سینکڑوں ایکڑ زمین کو تیسری پارٹی کو کروڑوں روپے میں بیچ دیا، ملنے والے دستاویزات کے مطابق حیدرآباد سٹی میں موجود فلاحی پلاٹس، ایویکیو پراپرٹی ٹرسٹ کی پلاٹس اور اقلیتوں کی قدیم عبادتگاہوں کے بھی جعلی کھاتے بنا کر منصوبے کھڑے کردیئے گئے، ذرائع کے مطابق بدنام زمانہ بلڈر نے قبرستان کو بھی نہیں چھوڑا اور قدیمی قبرستانون کو مسمار کرکے انہیں بھی اپنے منصوبوں میں شامل کردیا، ایویکیو پراپرٹی ٹرسٹ کی زمینوں اور فلاحی پلاٹس کی تفصیلات آئندہ شامل اشاعت کی جائیں گی.


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں