سندھ کا ثقافتی دن کراچی سمیت صوبے بھر میں منایا گیا
شیئر کریں
سندھ کا ثقافتی دن اتوار کوکراچی سمیت صوبے بھر میں منایا گیا ۔اس موقع پر مرکزی تقریب کراچی پریس کلب کے باہر منعقد کی گئی۔اس موقع پر سندھی ثقافتی شو کا انعقاد کیا گیا۔اس میں ثقافتی گیت پیش کئے گئے۔سندھی ثقافت کو اجاگر کرنے کے لیے ٹیبلوز بھی پیش کیے گئے۔ثقافتی پروگرام میں لوگوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی ۔مردوں،بچوں ،بزرگوں اورخواتین سندھی ثقافت کی مناسبت سے لباس زیب تن کیے ہوئے تھے۔لوگوں سندھی ٹوپی اور اجرک پہنی ہوئی تھی۔ثقافتی دن میں لوگوں کو جوش وخروش بہت تھا۔ثقافتی پروگرام میں فنکاروں اور گلوکاروں پر نے اپنی پر فارمنس پیش کی ۔لوگ نے سندھی ثقافتی گیتوں پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے رقص کیا ۔ثقافتی دن کے حوالے سے شہر بھر میں ریلیاں اور جلوس نکالے گئے ۔مختلف پروگراموں میں شریک مختلف تنظیموں اور جماعتوں کے رہنمائوں نے سندھی ثقافتی دن پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس دن ہم سندھ کی ثقافت کو اجاگر کرتے ہیں سندھ دھرتی امن ومحبت اور بھائی چارگی کا پیغام دیتی ہے۔ہم امن کے پیغام کو پھیلائیں گے ۔صوبے کی ترقی کے لیے مل کر کوشش کریں گے۔