میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
پاکستان کا غزہ میں اسپتالوں ،رہائشی علاقوں پرحملوں کی تحقیقات کا مطالبہ

پاکستان کا غزہ میں اسپتالوں ،رہائشی علاقوں پرحملوں کی تحقیقات کا مطالبہ

ویب ڈیسک
هفته, ۲ دسمبر ۲۰۲۳

شیئر کریں

پاکستان نے غزہ میں ہسپتالوں ، مساجد اور رہائشی علاقوں پر حملوں کی تحقیقات کا مطالبہ کردیا۔ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرا بلوچ نے ہفتہ وار بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ کاپ 28کانفرنس میں شرکت کیلئے یو اے ای کے دورہ پر ہیں، نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ کل کانفرنس سے خطاب کریں گے ، کانفرنس میں پاکستان ترقی پذیر ممالک کیلئے لاس اینڈ ڈیمج فنڈ کی ضرورت پر روشنی ڈالے گا۔انہوں نے بتایا کہ نگران وزیراعظم انوارالحق کرکڑ نے متحدہ عرب امارات اور کویت کے دوطرفہ دورے کیے،انہوں نے متحدہ عرب امارات اور کویت کی قیادت سے دو طرفہ ملاقاتیں کیں۔ترجمان دفتر خارجہ کاکہنا تھا کہ پاک بھارت قیادت کی دبئی میں کوئی ملاقات پلان نہیں ہے، سی پیک کے خلاف کسی بھی دہشتگردی منصوبے کو کامیاب نہیں ہونے دینگے، سی پیک منصوبے اور اس پر کام کرنے والوں کی حفاظت یقینی بنائیں گے۔ترجمان نے کہا کہ فلسطین کی صورتحال پر تشویش ہے، فلسطینیوں کے ساتھ غیر امتیازی سلوک بند ہونا چاہیے، غزہ میں ظلم کی نئی داستان رقم کی گئی، پاکستان نہتے فلسطینوں کے ساتھ کھڑا ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان مصر رفع کراسنگ کے ذریعے غزہ میں امداد پہنچا رہا ہے، اسرائیل کی ناکہ بندی کے باعث دنیا کو غزہ تک امداد پہنچانے میں مشکلات کا سامنا ہے۔ان کاکہنا تھا کہ نگران وزیراعظم نے دنیا میں فلسطین کے حق میں آواز اْٹھائی، فلسطین میں جاری بربریت کی شدید مذمت کرتے ہیں، عالمی برادری فلسطین کی صورتحال پر فوری فیصلہ کن اقدام کرے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں